دہشت گردوں کا گھیرا تنگ: جنوبی وزیرستان میں ایک ماہ کیلئے دفعہ 144 نافذ

0
22

پشاور:دہشت گردوں کا گھیرا تنگ: جنوبی وزیرستان میں ایک ماہ کیلئے دفعہ 144 نافذ،اطلاعات کے مطابق خیبر پختونخوا کے ضلع جنوبی وزیرستان میں امن و امان کی صورتحال کو برقرار رکھنے کے لیے ایک ماہ کے لیے دفعہ 144 لگا دیا گیا ہے۔

ڈپٹی کمشنر جنوبی وزیرستان کی جانب سے جاری اعلامیے میں بتایا گیا ہے کہ دفعہ 144 کے دوران اسلحے کی نمائش،گاڑیوں پر کالے شیشے کے استعمال پر پاپندی عائد ہو گی۔

ڈی سی جنوبی وزیرستان کا بتانا ہے کہ امن و امان کی صورتحال برقرار رکھنے کے لیے دفعہ 144 لگائی گئی ہے۔

ادھر ذرائع کے مطابق یہ بھی معلوم ہوا ہے کہ سیکورٹی فورسز کو یہ اطلاعات ملی ہیں‌ کہ اگلے چند دنوں میں بھارتی ایجنٹ دہشت گردی کی کارروائیاں کریں گے جس کے پس منظرمیں سیکورٹی فورسز نے ان کا خاتمہ کرنے کا فیصلہ کرلیا ہے

Leave a reply