سیکیورٹی فورسز نے شمالی وزیرستان اور ٹانک میں کامیاب آپریشنز کرتے ہوئے 6 دہشت گردوں کو ہلاک کردیا جبکہ ان کے قبضے سے اسلحہ اور گولہ بارود برآمد کرلیا گیا۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق سیکیورٹی اہلکاروں اور دہشت گردوں کے درمیان ضلع ٹانک کے علاقے منزئی میں جھڑپ ہوئی۔

سیکیورٹی اہلکاروں کی مؤثر جوابی کارروائی میں 3 دہشت گرد مارے گئے، ہلاک دہشت گردوں سے اسلحہ اور گولہ بارود بھی برآمد کرلیا گیا۔ آئی ایس پی آر کے مطابق شمالی وزیرستان کے علاقے رزمک میں سیکیورٹی اہلکاروں اور دہشت گردوں کے رمیان ایک اور جھڑپ ہوئی، فائرنگ کے تبادلے میں مزید 3 دہشت گردوں کو ہلاک کردیا گیا۔
مزید یہ بھی پڑھیں؛
ایل پی جی کی قیمتوں میں کمی واقع
گورنر ہاﺅس ہو یا میرا اپنا گھر عوام سے تعلق جڑا رہے گا. کامران ٹیسوری
اعظم خان کو سی پی ایل 2023 کیلئے گیانا ایمازون واریئرز نے چن لیا
قرض پروگرام کےحصول کیلئے وزیر اعظم نےاہم کردارادا کیا. اسحاق ڈار
نرس کے ساتھ زیادتی،ڈاکٹر نے نازیبا ویڈیو بھی بنا لی
چین نے پاکستان کو ڈیفالٹ ہونے سے بچایا،سری لنکن صدر نے بھی "مدد”کی وزیر اعظم
بھارت میں جانوروں کے ساتھ جنسی تعلقات قائم کرنے کے واقعات میں اضافہ
وزیراعظم نے ایف سی اور رینجرز کی تنخواہیں پاک فوج کے برابر کردیں
ہلاک دہشت گرد سیکورٹی فورسز کے خلاف دہشت گردانہ کارروائیوں کے ساتھ ساتھ معصوم شہریوں کے قتل میں بھی ملوث تھے۔ آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ علاقے میں ممکنہ دہشت گردوں کے خاتمے کے لیے اپریشن بھی کیا گیا، علاقہ مکینوں نے آپریشن کو سراہا اور دہشت گردی کی لعنت کے خاتمے کے لیے بھرپور تعاون کے عزم کا اظہار کیا۔

Shares: