صوابی :شکر ہے پاکستان کو جادو ٹونے کے اڈے کی طرح چلانے والوں سے جان چھوٹی. اطلاعات کے مطابق مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز نے جلسے سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ صوابی کے عوام نے ہمیشہ ن لیگ کا ساتھ دیا ہے، صوابی کے لوگوں نے ریاستی مشینری کا مقابلہ کیا اور ن لیگ کو کامیاب کرایا۔
انہوں نے کہا کہ آپ نے ہمیشہ خیبر پختونخوا کی ریاستی مشینری کا مقابلہ کیا ہے، عمران خان سے پاکستانی عوام کی جان چھوٹ گئی ہے، آئندہ انتخابات میں خیبرپختونخوا میں بھی ن لیگ کی حکومت ہوگی۔ مریم نواز نے کہا ہے کہ شکر ہے ان جھوٹے اور ڈرامے بازوں سے پاکستان کی جان چھوٹی۔
مسلم لیگ ن کی نائب صدر نے کہا ہے کہ چار سال حکمرانی کرنے والے چار سیکنڈ بھی اپنی کارکردگی پر بات نہیں کرسکتا، سازش تو ایک بہانہ تھا، مقصد کارکردگی چھپانا تھا۔انہوں نے کہا کہ تمہیں تمھارے اپنے ایم این ایز نے تمہیں نکالا، اس سے بڑی ذلالت کیا ہوگی کہ تمہارے ارکان مسلم لیگ سے ٹکٹ مانگ رہے ہیں، یہ چار سال سرکاری ہیلی کاپٹر پر گومتا رہا، سرکاری خرچے پر بنی گالہ کو چلاتا رہا۔
مریم نواز نے کہا ہے کہ پاکستان کھائی میں گررہا تھا اگر اس وقت پاکستان کو نہ بچایا جاتا تو پتہ نہیں کیا ہوتا، یہ پاکستان کو کھوکھلا کرگیا، معیشت کو آخری حد تک برباد کردیا۔