میئر نامزدگی پر پارٹی قیادت کا مشکور ہوں. مرتضیٰ وہاب

0
38
murtaza-wahab

میئر نامزدگی پر پارٹی قیادت کا مشکور ہوں. مرتضیٰ وہاب

میئر کراچی کے لیے پیپلز پارٹی کا امیدوار نامزد ہونے کے بعد مرتضیٰ وہاب نے سوشل میڈیا پر بیان جاری کیا ہے۔ پاکستان پیپلز پارٹی نے سندھ کے مختلف شہروں کے لیے اپنے نامزد چیئرمین اور ڈپٹی چیئرمین کے ناموں کا اعلان کیا ہے جس میں مرتضیٰ وہاب کا نام میئر کراچی کے لیے چنا گیا ہے جبکہ ڈپٹی میئر کراچی کے لیے پیپلز پارٹی کے امیدوار سلمان مراد ہوں گے۔


سوشل میڈیا پر جاری بیان میں مرتضیٰ وہاب نے لکھا کہ میئر کیلئے نامزد کرنے پر بلاول بھٹو، آصف زرداری اور فریال تالپور سمیت پیپلز پارٹی کی پوری قیادت کا شکریہ ادا کرتا ہوں۔ انہوں نے لکھا کہ میں کراچی کا شہری ہوں اور شہر میری رگوں میں ہے، اس سے بڑا اعزاز کچھ نہیں کہ اپنے شہر کی بہتری کے لیے کام کروں۔
مزید یہ بھی پڑھیں؛
آئین کا تحفظ ہمارے بنیادی فرائض میں شامل ہے۔ چیف جسٹس
100 واں ڈے،پی سی بی نے بابر اعظم کی فتوحات کی فہرست جاری کر دی
لندن میں نواز شریف کے نام پرنامعلوم افراد نے تین گاڑیاں رجسٹرکرالیں،لندن پولیس کی تحقیقات جاری
بینگ سرچ انجن تمام صارفین کیلئے کھول دیا گیا
انٹربینک میں ڈالر سستا ہوگیا
ووٹ کا حق سب سے بڑا بنیادی حق ہے،اگر یہ حق نہیں دیاجاتا تو اس کامطلب آپ آئین کو نہیں مانتے ,عمران خان
سعیدہ امتیاز کے دوست اورقانونی مشیرنے اداکارہ کی موت کی تردید کردی
ان کا کہنا تھا میں عہد کرتا ہوں کہ اپنی بہترین صلاحیتوں کو بروئے کار لاؤں گا، تمام اسٹیک ہولڈرز کے ساتھ مل کر پورے شہر کو آگے لیکر جاؤں گا۔ جبکہ نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے مرتضیٰ وہاب کا کہنا تھا میئر تمام متعلقہ اداروں کا چیئرمین ہو گا، سندھ حکومت سمیت وفاق کو ساتھ لیکر چلیں گے، شہر میں لوگوں کے دلوں کوجوڑنے کی ضرورت ہے۔

Leave a reply