کوہستان:تقدیرغالب آگئی:لاش لےجانے والی ایمبولینس خود خوفناک حادثے کا شکارہوگئی،اطلاعات کے مطابق ضلع لوئر کوہستان میں یکے بعد دیگرے دو ٹریفک حادثات کے باعث 11 قیمتی جانیں چلی گئیں ہیں۔
ڈی پی او لوئر کوہستان ذوالفقار جدون کے مطابق شاہراہ ریشم پر لوئر کوہستان میں دو ٹریفک حادثات پیشں آئے، دونوں واقعات شاہراہ ریشم پر پیش آئے،
ڈی پی او لوئر کوہستان ذوالفقار جدون کے مطابق پہلا واقعہ کیرو کے قریب اس وقت پیش آیا جب ایمبولینس میں بزرگ کی لاش کو سوات منتقل کیا جارہا تھا کہ پھسلن کے باعث وہ گہری کھائی میں جا گری، دلخراش واقعے کے نتیجے میں خاتون سمیت آٹھ افرادجاں بحق ہوئے۔
ڈی پی او لوئر کوہستان ذوالفقار جدون کے مطابق ایمبولینس حادثے میں جاں بحق ہونے والے تمام افراد کا تعلق ایک ہی برادری تحصیل کندیا اسگل کوہستان اپر سے ہے۔
ڈی پی او لوئر کوہستان کے مطابق دوسرا حادثہ گلوز بانڈہ کے قریب پیش آیا، جہاں تیز بارش کے باعث پیدا ہونے والی پھسلن کے نتیجے میں کار کھائی میں گری، واقعے میں تین افراد جاں بحق ہوئے۔
حادثے کی اطلاع ملتے ہی انتظامی افسران موقع پر پہنچے، جنہوں نے امدادی ٹیموں کی مدد سے لاشوں کو نکال کر آرایچ سی پٹن منتقل کیا