حکومت بلوچستان نے 213 آفیسران کو اگلے گریڈ میں ترقی دیدی

کوئٹہ:صوبائی حکومت نے بلوچستان کے محکمہ زراعت، تعلیم، اطلاعات، ایس اینڈ جی اے ڈی، خوراک، جنگلات، سوشل ویلفیئر اور دیگر محکموں کے 213 افیسران کو اگلے گریڈ میں ترقی دینے کی منظوری دی۔ صوبائی حکومت نے تمام قواعد، افیسران کی سروس ریکارڈ کو مد نظر رکھ کر اور سخت جانچ پڑتال کے بعد انہیں اگلے گریڈ میں ترقی کی منظوری دی۔

صوبائی سلیکشن بورڈ کا اجلاس 16 جون اور 6جولائی 2021 کو چیف سیکرٹری بلوچستان مطہر نیاز رانا کی زیر صدارت منعقد ہوئے تھے اور اجلاس کی سفارشات کو مدنظر رکھتے ہوئے وزیر اعلیٰ بلوچستان نے آن افسران کی ترقی کی منظوری دے دی۔ جن میں 19گریڈ کے 13 آفیسران کو 20 گریڈ میں, 18 گریڈ کے 82 آفیسران کو 19 اسکیل میں جبکہ 17 گریڈ کے 87 افیسران کو گریڈ 18 میں ترقی دی گئی ہے۔

ان افیسران میں سینئربیورو کریٹس، ایگریکلچرسٹ، اساتذہ وغیرہ شامل ہیں۔ محکمہ ملازمت ہائے عمومی نظم و نسق کے بی سی ایس گروپ کے سہیل الرحمن، سیدال خان لونی اور بی ایس ایس گروپ میں بابر خان، ریاض احمد کو گریڈ 20 میں ترقی دینے کی منظوری دے دی گئی جبکہ محکمہ اطلاعات کے کامران اسد اور عبدالوحید زہیر کو 19 گریڈ میں ترقی دینے کی منظوری دی گئی ہے۔

Comments are closed.