خون سفید یا قرب قیامت:بھائی نےدوست کےساتھ مل کرچھوٹےبھائی کوقتل کردیا

0
35

گجرات :خون سفید یا قرب قیامت :بھائی نے دوست کے ساتھ مل کر چھوٹے بھائی کوقتل کردیا،اطلاعات کے مطابق بھارت میں بڑے بھائی نے دوست کے ساتھ مل کر چھوٹے بھائی کو قتل کردیا۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق ریاست گجرات کے سانند میں واقع گاؤں میں بڑے بھائی نے چھوٹے بھائی کو قتل کردیا، سانند پولیس نے ملزم اور اس کے بھائی کو گرفتار کرلیا۔

پولیس کے مطابق چھوٹے بھائی کے کام نہ کرنے کی وجہ سے دونوں بھائیوں کے درمیان جھگڑا ہوا تھا جس کے بعد بڑے بھائی نے چھوٹے بھائی کو قتل کردیاواقعے کی اطلاع ملتے ہی جائے وقوعہ پر پہنچے جہاں سے مقتول وجے پرمار کی تشدد لاش برآمد ہوئی۔

مقتول کے اہلخانہ کے مطابق دونوں بھائیوں کے درمیان جھگڑا ہوا تھا، پولیس نے شبے میں بڑے بھائی کو گرفتار کرکے پوچھ گچھ کی تو اس نے جرم کا اعتراف کرلیا۔

ملزم نے دوران تفتیش پولیس کو بتایا کہ اس کا چھوٹا بھائی وجے پرمار کوئی کام کاج نہیں کرتا تھا، اگر اس کو کوئی کام کرنے کے لیے کہا جاتا تھا تو وہ بہانہ بنا دیتا تھا۔پولیس کے مطابق رات گئے سنجے پرمار اور اس کے دوست سنجو رائے نے مقتول کے ساتھ جھگڑا کیا اور اس کے منہ اور جسم پر پتھر مار کر اسے قتل کردیا۔

Leave a reply