مرکزی امام بارگاہ اثناء عشریہ سے 11 بجے برآمد ہوگا

0
52

اسلام آباد:مرکزی امام بارگاہ اثناء عشریہ سے 11 بجے برآمد ہوگا اطلاعات کے مطابق وفاقی دارالحکومت اسلام آباد کا جلوس چہلم مرکزی امام بارگاہ اثناء عشریہ سے 11 بجے برآمد ہوگا اور جی سکس سروس روڈ سے ہوتا ہوا لال کوارٹر چوکپہنچے گا

جہاں نماز ظہرین ادا کی جائیگی نماز ظہرین کے بعد سیونتھ ایونیو سروس روڈ سے ہوتا ہوا جی سکس ون ٹو سٹاپ پہنچے گا، تمام راستے میں سبیل علی اصغر ؑ،سبیل سکینہ ؑ،سبیل حسینیؑ کا اہتمام کیا جائیگا، موبائل سبیل بھی جلوس کے ہمراہ ہونگی،

علم و تعزیہ کے جلوس کیلئے جی سکس ون ٹو سٹاپ پر وسیع لنگر کا اہتمام کیا جاتاہے، پھر جلوس عزا نیو آبپارہ سے ہوتاہوا میلوڈی آبپارہ روڈ پر آئیگا۔ نیب راولپنڈی کے دفتر کے سامنے سے گزرتا ہوا میلوڈی چوک پہنچے گا اور شہدا چوک میں نماز مغربین ادا کی جائیگی-

جلوس نماز مغربیں کے بعد اپنے مقررہ راستے سے ہوتا ہوا امام بارگاہ اثنا عشریہ میں تقریبا 9 بجے کے قریب اختتام پذیر ہوگا

Leave a reply