کوہستان:5نوجوانوں کی بےبسی کےواقعےپروزیراعلیٰ خیبرپختونخوا نےانکوائری کمیٹی بنادی

0
109

پشاور:کوہستان میں سیلابی ریلے میں ڈوبنے والے پانچ دوستوں کے واقعہ پر وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا نے تحقیقاتی کمیٹی قائم کردی،کمیٹی غفلت برتنے والوں کی نشاندہی کرے گی اور 7 روز میں رپورٹ پیش کرے گی۔

سیلابی ریلے میں پھنسنے والے 5 دوست کئی گھنٹے انتظار کے بعد تیز موجوں کی نذر ہوگئے تھے، واقعہ 26 اگست کو کوہستان میں پیش آیا تھا۔پانچوں نوجوان کوہستان میں سیلابی ریلے میں پھنس گئے تھے اور ایک اونچے ٹیلے پر بے بسی کی تصویر بنے رہے۔

اطلاعات کے مطابق پانچوں نوجوان تقریباً تین گھنٹے مدد کا انتظار کرتے رہے اور ہیلی کاپٹر کی مدد سے انکی زندگیاں بچائی جاسکتی تھیں۔

اس واقعے کی ویڈیوز سوشل میڈیا پر زیر گردش ہیں جس پر شہریوں نے شدید غم و غصے کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ سیاسی شخصیات اور حکومتی وزراء کے دوروں کیلئے تو ہیلی کاپٹر استعمال کیے جاتے ہیں لیکن عوام کو سیلاب میں مرنے کیلئے چھوڑ دیا گیا ہے۔

یاد رہے کہ پانچوں نوجوان لوئر کوہستان کے علاقے سناگئ دوبیر نالہ میں جیپ کے ذریعے نالہ عبور کرنے کی کوشش کررہے تھے کہ اس دوران پانچوں افراد سیلابی ریلے میں پھنس گئے۔

پانچوں افراد نے بڑے پتھر پر چڑھ کر جان بچانے کی کوشش کی تاہم سیلابی ریلے کے بہاؤ میں اضافے سے درجوں لوگوں کے سامنے بے بسی کے عالم میں سیلابی ریلے کی نذر ہوگئے جبکہ ایک شخص کو مقامی لوگ رسیوں کی مدد سے بچانے میں کامیاب ہو گئے۔

سیلابی ریلا گاڑی بھی بہا کر لے گیا، پولیس کے مطابق مرنے والوں میں بلال ولد رشید انور ولد آمیز ریاض ولد سمندر آور فصل ولد اکبر شاملِ تھے۔

Leave a reply