نئی دہلی :قربانی کا دن ، بھارتی مسلمانوں کی قربانی کا دن بن گیا ، گائے کے گوشت کے نام پرانتہائی ظلم وتشدد جاری ،اطلاعات کے مطابق دہلی کے قریب ایک ایک گاوں جسے گڑگاوں کہا جاتا ہے، میں ایک مسلمان کو ہندوانتہا پسندوں کی طرف سے تشدد بنانے کی ویڈیونے سب کوہلاکر رکھ دیا،

 

ذرائع کے مطابق ایک ایسی وڈیووائرل ہوئی ہے جس میں ایک غیر مسلح شخص کو بری طرح سے مارا پیٹا جاتا ہے اوراس دوران بھارتی انتہا پسند ہندو لاتوں اورگھونسوں سے لقمان نامی مسلمان کوسخت تشدد کا نشانہ بناتے ہیں

یہ بھی معلوم ہوا ہے کہ جہاں ایک طرف ہندوانتہا پسند محمد لقمان نامی مسلمان کوتشدد کا نشانہ بنارہے تھے تودوسری طرف ساتھ ہی تھوڑے ہی فاصلے پربھارتی پولیس موجود تھی لیکن کسی نے اس مسلمان کوچھڑانے کی کوشش نہیں کی ،

ذرائع کے مطابق جس کی شناخت لقمان کے نام سے ہے ، کو اس شبہ پر تشدد کا نشانہ بنایا گیا کہ وہ گائے کا گوشت اسمگل کے لے جارہا تھا

Shares: