گوجرہ : اساتذہ کے جائز مطالبات ہنگامی بنیادوں پر حل کئے جائیں- رانا سعید راشد

گوجرہ باغی ٹی وی( نامہ نگار عبدالرحمن جٹ) عوامی جسٹس پارٹی پاکستان کے مرکزی سینئر نائب صدر رانا محمد سعید راشد منج نے اساتذہ کے ساتھ اظہار یکجہتی کرتے ہوئے کہا کہ مسائل فوری حل طلب ہیں جائز مطالبات ہنگامی بنیادوں پر حل کئے جائیں۔ قوم کے مستقبل کے ضامن، معمار، محسنوں کے ساتھ سوتیلی ماں والا سلوک پوری قوم کیلئے لمحہ فکریہ ہے۔چیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان اور وزیر اعلی پنجاب چوہدری پرویزالہی کے دور حکومت میں پنجاب کے اندر شدید سردی میں اساتذہ لاہور کی سڑکوں پر اپنے حقوق کی جنگ لڑ رہیں ہیں مگر شنوائی نہیں ہو رہی مطالبہ کرتے ہیں کہ ٹیچروں کے نمائندہ وفد سے ملکر اساتذہ کے جائز مطالبات کو تسلیم کرتے ہوئے حل کروانے میں کلیدی کردار ادا کریں۔ پنجاب حکومت کا دھرنے کے شرکاء کے ساتھ ناروا سلوک باعث تشویش ہے۔ ریاست فورس، طاقت کی بجائے مذکرات سے معاملات حل کرے۔ عوامی جسٹس پارٹی پاکستان اساتذہ کے مطالبات کی بھر حمایت کرتی ہے ہر فورم پر انکے ساتھ ہے۔ ملکی تعمیر و ترقی ، سلامتی و استحکام کیلئے ہر دور میں اساتذہ نے اپنا بھر کردار ادا کیا ہے ان کا نام تاریخ میں سنہری حروف سے لکھا جائے گا۔

Leave a reply