لاہور:ایف آئی اے نے تو کمال ہی کردکھایا:برطانیہ جاتے ہوئے پکڑا کسے جسے اکثرنے چھوڑدیا ،اطلاعات کے مطابق ایف آئی اے امیگریشن اسلام آباد نے عبدالصمد نامی مسافر کو برطانیہ کے جعلی ویزے پر سفر کرنے کی کوشش میں گرفتار کرلیا

 

 

ذرائع کا یہ بھی کہنا ہے کہ عبدالصمد نامی شخص جعلی ویزے کے ذریعے برطانیہ جانا چاہتا تھا اوریہ کئی مراحل مکمل کرچکا تھا جہاں چیکنگ کرنے والوں کو بھی پتہ نہ لگ سکا کہ ویزہ جعلی ہے

ایف آئی اے حکام کا کہنا ہے کہ ملزم کا تعلق کوٹلی سے بتایا جاتا ہے اور امام مسجد رہ چکا ہے ملزم نے کراچی کے ایجنٹ کو ویزا لگوانے کے لیے چھ لاکھ روپے ادا کیے تھے.جس کی گرفتاری کے لیے ٹیمیں تشکیل دے دی گئی ہیں

 

دوسری طرف جب اس سلسلے میں برطانوی ہائی کمشین سے اس ویزے کے اصلی یا نقلی ہونے کے بارے میں پوچھا گیا تو برطانوی ہائی کمیشن نے تحقیق کے بعد ویزا جعلی قرار دے دیا

برطانوی ہائی کمیشن نے اسلام آباد ایئر پورٹ کے امیگریشن حکام کی کارکردگی کو سراہا اور امید ظاہر کی کہ مستقبل میں بھی جعلی دستاویزات پر سفر کرنے والوں کے خلاف کارروائیاں جاری رکھی جائیں گی

Shares: