ضلع شیرانی کے جنگلات میں لگنے والی آگ پر14روزبعد قابو پالیا گیا

0
97

کوئٹہ:بلوچستان کے ضلع شیرانی کے جنگلات میں لگنے والی آگ پر14روزبعد قابو پالیا گیا۔

حکومت بلوچستان کی جانب سے جاری کردہ بیان میں کہاگیاہے کہ شیرانی کے جنگلات میں لگنےوالی آگ کو کنٹرول کرلیاگیاہے، آگ سے وسیع رقبے پر پھیلے چلغوزہ اور زیتون کے جنگلات کو نقصان پہنچاہے۔

آگ تمام متعلقہ محکموں کی کوششوں سےبھجا ئی گئی ہے اورآگ پر قابو پانے میں برادراسلامی ملک ایران کا فائر فائٹنگ طیارہ کافی مدد گار ثابت ہوا ۔جبکہ امدادی سرگرمیوں کا مقامی سطح پر کام جاری رہے گا۔نقصان کاجائزہ لینے کےلئے ٹیم تشکیل دی جائے گی۔

یاد رہے کہ بلوچستان: جنگلات میں لگی آگ پھیلنے لگے، کئی افراد جھلس کر جاں بحق ہوچکے ہیں‌بلوچستان کے ضلع شیرانی کے جنگلات میں ایک اور مقام پر آگ بھڑک اٹھی، ایک ہفتے کے دوران جنگلات میں آگ لگنے کا یہ تیسرا واقعہ ہے

اس سے پہلے سرکاری حکام کا کہناتھا کہ وزیراعلیٰ بلوچستان میر عبدالقدوس بزنجو کی خصوصی ہدایت پر شیرانی کے جنگلات لگی آگ پر قابو پانے کیلئے کوششیں تیز کردی گئی ہیں، این ڈی ایم اے کی جانب سے آگ بجھانے کیلئے ہیلی کاپٹر کا بھی استعمال کیا جارہا ہے، چیف سیکریٹری بلوچستان نے بھی متعلقہ اداروں کو فوری طور اقدامات کرنے اور تفصیلی رپورٹ پیش کرنے کی ہدایت کی ہے۔

حکام کے مطابق محکمہ جنگلات، پی ڈی ایم اے اور ضلعی انتظامیہ کے متعلقہ محکمے آگ پر قابو پانے کیلئے کارروائی میں مصروف عمل تھے، آگ پر قابو پانے کی مؤثر سرگرمیوں اور اقدامات کیلئے تمام دستیاب وسائل استعمال کئے جارہےتھے۔

واضح رہے ضلع شیرانی میں آسمانی بجلی گرنے سے 8 روز قبل جنگلات میں آگ بھڑک اٹھی تھی۔ حکام کا کہنا ہے کہ جنگلات کے دیگر علاقوں میں آگ لگنے سے متعلق تخریب کاری سمیت دیگر وجوہات کا بھی جائزہ لیا جارہا ہے۔

Leave a reply