وادی گلوان چین کا حصہ تھا ، ہے اوررہے گا،ترجمان وزارت خارجہ چین

0
34

بیجنگ :وادی گلوان چین کا حصہ تھا ، ہے اوررہے گا، چینی وزارت خارجہ کے ترجمان نے تنازعہ گلوان پربیان دے دیا،اطلاعات کے مطابق چینی سفارتخانے نے بھارت کے نام اپنے پیغام میں کہا ہے کہ بھارت کو یاد رکھا چاہیے کہ وادی گلوان چین کا حصہ تھی ہے اوررہے گی ،

اپنے ایک ٹویٹ پیغام میں انہوں نے کہا ہےکہ یہ علاقہ چین کے زیرقبضہ رہا ہے اوراس پرچینی فورسزباقاعدہ گشت کیا کرتی تھیں مگربھارت نے مکاری سے اس پرقبضہ کرنے کی کوشش کی جسے ناکام بنادیا گیا ہے،

یاد رہےکہ وادی گلوان لداخ میں انڈیا اور چین کی سرحدی لائن کا علاقہ ہے۔ اس علاقے میں انڈیا اور چین کے درمیان سرحدی کشیدگی نے حالیہ دنوں میں ایک بار پھر سر اٹھایا ہے اور اس تناؤ کو سنہ 1999 میں انڈیا کے روایتی حریف پاکستان کے ساتھ کارگل میں ہونے والی جنگ کے بعد سے اب تک کی سب سے بڑی کشیدگی کہا جا رہا ہے۔

Leave a reply