شوگر انکوائری کمیشن، عدالت نے محفوظ فیصلہ سنا دیا

0
27

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق چینی انکوائری کمیشن کیس میں اسلام آباد ہائیکورٹ نے محفوظ فیصلہ سنا دیا،

اسلام آبادہائیکورٹ نےشوگرملز کی درخواست پرجاری اسٹےآرڈرختم کردیا، عدالت نے مختصر فیصلہ سنایا، تفصیلی فیصلہ بعد مین جاری کیا جائے گا،

حکومت کو شوگر انکوائری کمیشن کی روشنی میں کارروائی جاری رکھنے کی اجازت مل گئی،اسلام آبادہائیکورٹ نےشوگر ملز ایسوسی ایشن کی درخواست نمٹا دی،اسلام آباد ہائیکورٹ نے چینی انکوائری کمیشن میں حکم امتناع خارج کر دی،عدالت نے تمام متعلقہ اداروں کو چینی انکوائری رپورٹ پر کارروائی کی اجازت دے دی

اسلام آباد ہائیکورٹ کے چیف جسٹس اطہر من اللہ نے مختصر فیصلہ سنایا،عدالت نے کہا کہ ایسی بیان بازی نہ کی جائے جس سے شفاف ٹرائل کا حق متاثر ہو،

قبل ازیں اسلام آباد ہائیکورٹ میں چیف جسٹس اطہر من اللہ نے کیس کی سماعت کی، اٹارنی جنرل نے دلائل دیئے اور شوگر ملز ایسوسی ایشن کی درخواست مسترد کرنے کی استدعا کی،شوگر ملز ایسوسی ایشن کے وکیل نے بھی عدالت مین دلائل دییے ،

دوران سماعت چیف جسٹس اسلام آباد ہائیکورٹ نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ میں نے پہلے کمیشن رپورٹ نہیں پڑھی تھی رات کو پڑھی ہے ،وفاقی وزیر اوروزیراعلیٰ پنجاب کے بارے میں کمیشن نے لکھا ہے کیا وہ بھی متعصب ہے؟ جنہوں نے اس کی اجازت دی ان کے بارے میں بھی کمیشن نے لکھا ہے ، کمیشن رپورٹ میں ان لوگوں کے بارے میں سیریس لکھا گیا جو ابھی وفاقی کابینہ میں ہیں ۔

اسلام آباد ہائیکورٹ کے چیف جسٹس اطہر من اللہ نے مزید ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ زیادہ فکر تو اس پبلک آفس ہولڈر کو ہونی چاہئے تھی جو آج حکومت میں ہے ،نیب کے پاس کیس تو ان کے خلاف بھی جائے گا،اس سب کے ہوتے ہوئے ہم کیسے کہہ دیں رپورٹ تعصب کی بنا پر تیار کی گئی ؟،پبلک آفس ہولڈرز کیخلاف رپورٹ میں سیریس قسم کے الزامات لگا ئے گئے ہیں ۔

عدالت نے شوگر ملز وکیل سے مکالمہ کرتے ہوئے کہاکہ آپ کو تو خوش ہونا چاہئے نیب اورحکومت کاامتحان ہے،ابھی تک پتہ نہیں نیب اس پر کارروائی کرتا بھی ہے یا نہیں ،نیب توایسی رپورٹس یاشکایت کا پہلے جائزہ لیتا ہے،وفاقی وزیر کے حوالے سے رپورٹ میں لکھاجانا حکومت کابھی امتحان ہے،رپورٹ اصل میں حکومت اورنیب کاامتحان ہے۔

چینی کی قیمتوں میں اضافے پر سینیٹ میں بھی تحقیقات کا مطالبہ

جہانگیر ترین کے حق میں تحریک انصاف کی کونسی شخصیت کھل کر سامنے آ گئی، بڑا مطالبہ کر دیا

مخدوم علی خان نے کہا کہ شہزاداکبر کو ذمہ داری دی گئی ہے کہ وہ کمیشن کی سفارشات پر عملدرآمد کرائیں گے ،چیف جسٹس نے اٹارنی جنرل سے استفسار کیا کہ کیا کابینہ اپنے اختیارات کسی او کو دے سکتی ہے؟،اٹارنی جنرل نے کہا کہ میں حکومت کو ایڈوائس دیتا ہوں کہ وہ اس پر نظرثانی کرے ،عدالت نے فریقین کے وکلا کے دلائل سننے کے بعد درخواست پر فیصلہ محفوظ کیا تھا جو اب سنا دیا ہے

دوستوں اور اتحادیوں کیخلاف کارروائی کے لئے بڑی جرات اورعزم چاہیے،اٹارنی جنرل کے عدالت میں دلائل

شوگر تحقیقاتی کمیشن،حکم امتناع آج ختم ہوگا،دو دن میں حکومت کیا کارروائی کرلے گی ،عدالت

Leave a reply