شیخوپورہ (نمائندہ باغی ٹی وی) دارالامان میں ڈپٹی ڈائریکٹر ناصر شاہ کی بے وقت زبردستی داخلے کی کوشش کے معاملے پر باغی ٹی وی کی خبر پر ایکشن لیتے ہوئے اسسٹنٹ کمشنر محسن اقبال نے انکوائری لگائی جس میں سپرنٹنڈنٹ دارالامان نے پیش ہو کر واقعہ کی تصدیق کی لیکن یہ امر باعثِ حیرت ہے کہ ناصر شاہ اس انکوائری میں پیش نہیں ہوا
لیکن اس سے بھی زیادہ تکلیف دہ امر یہ ہے کہ دارالامان میں زبردستی داخلے سے روکنے والے چوکیدار کو نوکری سے ہی برخاست کروا دیا گیا ہے
ذرائع کے مطابق سپرنٹنڈنٹ دارالامان نے سیکیورٹی فراہم کرنے والی پرائیویٹ فرم واچ اینڈ واچ کے ہیڈ آٰفس کال کر کے مذکورہ چوکیدار کی شکایت کر ڈالی اور اسے نوکری سے نکالنے کی ضد کی جس پر منگل کی شام ڈیوٹی پر موجود مذکورہ چوکیدار کو ہیڈ آفس سے کال آتی ہے کہ آپ ڈیوٹی چھوڑ کر واپس چلے جائیں
باغی ٹی وی سوال چھوڑ رہا ہے کہ کیا سارا ہی عملہ ملی بھگت سے کام لے رہا ہے
اپنی ڈیوٹی کو بطریقِ احسن انجام دینے والے اور ڈپٹی ڈائریکٹر کو بے وقت غیر متعلقہ افراد کے ہمراہ دارالامان میں گھسنے سے روکنے والے چوکیدار کے ذمہ دارانہ عمل کو سراہنے کی بجائے اس کی ہی بلّی چڑھا دی گئی؟
آج دارالامان بھی امان کا طالب ہے ایسے افراد سے جو اس کے امن و امان کو تباہ کرنے پر تلے ہوئے ہیں
کیا انتظامیہ اس سلسلے میں سنجیدگی کا مظاہرہ کرے گی یا طفلانہ کھیل کھیلے گی
کیا ضلعی انتظامیہ کو دارالامان کی انتظامیہ سے سوال نہیں کرنا چاہیے کہ چوکیدار کو کس جرم کی سزا دی گئی ہے؟؟؟

دارالامان میں زبردستی داخلے سے روکنے والا چوکیدار نوکری سے برخاست
Shares: