ڈی جی خان :ڈی پی او آفس کے جونیئر کلرک نے سود کی رقم کیلئے شہریوں کاجینا محال کر دیا،جھوٹے مقدمات کی لائن لگا دی ،متاثرین کی پریس کانفرنس

باغی ٹی وی ،ڈیرہ غازی خان (خصوصی رپورٹ ) ڈی پی او آفس کے جونیئر کلرک جہانزیب نے سود کی رقم لینے کے لیے شہریوں کا جینا محال کر دیا جھوٹے مقدمات کی لائن لگا دی متاثرین کی پریس کانفرنس تفصیل کے مطابق عابد اور فاروق نامی رانی بازار کے تاجروں نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے الزام عائد کیا کہ اللہ دتہ ریٹائر اکاؤنٹنٹ ڈی پی او آفس اور اسکا بیٹا موجودہ جونیئر کلرک جہانزیب نے ہمارے ساتھ کاروبار کے نام پر فراڈ کر کے عرصہ دو سال تک سود کی رقم بٹورتے رہے اور دکان فروخت کروا دی ہمیں روڈ پر لے آئے ،تاجر سے دیہاڑی دار بنا دیا ،اپنی اصل رقم کے علاؤ لاکھوں روپے بٹور لیے اس پر بھی اس نے اسی پر بس نہ کی ہراساں کرنے کے لیے ناجائز اسلحہ کی جھوٹی ایف آئی آر درج کی اور تاحال ایف آئی آر در ایف آئی آر کا سلسلہ جاری ہے عدالت عالیہ لاہور ہائیکورٹ ملتان بنچ میں ہراسمنٹ کے آرڈر ہونے کے باوجود بھی جھوٹی ایف آئی آرز کا سلسلہ نہ رک سکا انہوں نے کہا پولیس نے چادر چار دیواری کا تقدس پامال کرتے ہوئے ہمارے گھروں میں کئ بار گھس چکی ہے اور جہانزیب اور اللہ دتہ کی سرپرستی میں داخل ہوئی متعلقہ تھانے کی نفری نہ ہونے کی بجائے ذاتی تعلق کی بنیاد پرڈی پی او آفس کی اتھارٹی کا ناجائز استعمال کرتے ہوئے ہمارے بچوں اور خواتین کے علاؤہ اسی سالہ بوڑھی ماں کو دھکے دئیے گئے اور جان سے مارنے کی دھمکیاں دیتے ہوئے کہا کہ تمہارا حشر دنیا دیکھے گی پورے ضلع کی پولیس ہمارے ہاتھ میں جو کرنا چاہیں ہمارے بائیں ہاتھ کا کھیل ہے ڈی پی او محمد علی وسیم نے ہمارے خلاف سود خوروں کی جھوٹی ایف آئی آرز کا سلسلہ روکنے کا حکم دے دیا تھا انکے جاتے ہی کل پھر میرے بھائی کے خلاف ایک اور جھوٹا مقدمہ درج کر دیا گیا ہے جس کی عبوری ضمانت ہونے کے باوجود جہانزیب نے ہمیں پولیس پٹرول پمپ پر دو گھنٹے تک حبس بے جا میں بٹھائے رکھا اور سنگین نتائج کی دھمکیاں دیتا رہا انہوں نے مزید بتایا تھانہ سول لائن کے اے ایس آئی سجاد نے آ کر جان بخشی کرائی انہوں نے کہا مجھے انصاف نہ ملا اور جھوٹے مقدمات پولیس کی طرف پریشان کرنے کا سلسلہ نہ رکا تو آر پی او آفس کے سامنے بچوں سمیت خود سوزی پر مجبور ہو جائیں گے انہوں نے ڈی پی او آر پی او ڈیرہ غازی خان ایڈیشنل آئی جی ساؤتھ پنجاب آئی جی پنجاب اور وزیر اعلیٰ پنجاب چوہدری پرویز الٰہی وزیر اعظم پاکستان اور چیف آف آرمی سٹاف سے نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے


نوٹ : اگرجونیئر کلرک جہانزیب ببراپنا مؤقف دینا چاہے تو باغی ٹی وی ان کامؤقف شائع اور نشر کریگا.

Leave a reply