مسلم مخالف بھارتی فلم’دی کشمیر فائلز‘ پر سنگاپور میں پابندی عائد

ممبئی: بھارت کی متنازع فلم ’دی کشمیر فائلز‘ پر سنگاپور میں پابندی عائد کردی گئی ہے-

باغی ٹی وی: رپورٹس کے مطابق وویک اگنی ہوتری کی ہدایت کاری میں بننے والی فلم دی کشمیر فائلز میں کشمیر وادی کی تاریخ کو غلط اور ہندوپنڈتوں کو مظلوم جبکہ مسلمانوں کو دہشت گرد کے طور پر پیش کیا گیا ہےتاہم سنگاپور کی متعلقہ انتظامیہ نے اس فلم پر اپنے ملک میں پابندی عائد کردی۔

عالیہ بھٹ کی فلم ’’گنگو بائی کاٹھیا واڑی‘‘ کا ایک سین ہالی ووڈ کی مشہور فلم کی…

انتظامیہ کا کہنا ہے کہ فلم کی کہانی متنازع اور طے شدہ قوائد وضوابط کی خلاف ورزی کرتی ہے جس کے سبب ’دی کشمیر فائلز‘ سنگاپور میں نہیں چلائی جاسکتی، فلم میں کشمیر کے حوالے سے یکطرفہ کہانی پیش کی گئی ہے مسلمانوں کو اشتعال انگیز کرداروں میں دکھایا گیا ہے اور یہ کہ مقبوضہ کشمیر میں ہندوؤں کے حالیہ کردار کو نہیں دکھایا گیا۔

سنگاپور انتظامیہ نے یہ بھی واضح کردیا کہ کسی بھی نسل یا مذہب سے تعلق رکھنے والی برادریوں کی فلم کے ذریعے توہین کی اجازت نہیں ہوگی۔

ایک شہر پر مبنی ریاست سنگاپور کی آبادی 55 لاکھ افراد پر مشتمل ہے، جہاں زیادہ تر چینی نسل کے لوگ آباد ہیں مگر وہاں پر ہندوؤں اور مسلمانوں کی بھی بہت بڑی آبادی موجود ہے۔

عامر خان کے نئے ٹیلنٹ نے مداحوں کو حیران کرنا دیا

مذکورہ فلم پر خود بھارتی شائقین، اداکاروں اور فلم سازوں نے بھی تنقید کی تھی اور اس کی ریلیز کے موقع پر بھارت میں مسلمانوں کے خلاف نفرت میں اضافہ دیکھا گیا تھا’دی کشمیر فائلز‘ کو مارچ کے آغاز میں ریلیز کیا گیا تھا اور اس کے خلاف بھارت میں بھی مسلمانوں سمیت روشن خیال ہندوؤں نے بھی مظاہرے کیے تھے۔

وویک رنجن کی اہلیہ اداکارہ پلوی جوشی نے بھی فلم میں اہم کردار ادا کیا ہے جنہیں ایک طرح سے پاکستانی مہرے کے طور پر دکھایا گیا ہے فلم میں انوپم کھیر اور متھن چکروتی جیسے سینیئر اداکاروں نے کشمیری پنڈتوں کے کردار ادا کیے ہیں۔

خیال رہے کہ مسلم مخالف فلم ’دی کشمیر فائلز‘ 90 کی دہائی میں کشمیروادی سے ہندو پنڈتوں کے اخراج پر مبنی فلم ہے اور اس فلم کی کہانی کا حقیقت سے کوئی تعلق نہیں، یہ فلم محض مسلمانوں کو نیچا دکھانے کے لیے بنائی گئی ہے ’دی کشمیر فائلز‘ میں دکھانے کی کوشش کی گئی ہے کہ کشمیر ہندوؤں کی سرزمین تھی، جہاں مسلمانوں نے دہشت گردی کرکے پنڈتوں کی نسل کشی کرکے انہیں ملک چھوڑنے پر مجبور کیا۔

جب امیتابھ بچن نے گووندا کو تھپڑ مارنے کی دھمکی دی تھی

Comments are closed.