جنرل سلیمانی کا قتل،انتقام ایران کی دفاعی پالیسی کا حصہ

0
46

تہران :ایران کی وزارت دفاع اور دیگر اعلیٰ عسکری حکام نے واضح کیا ہے کہ امریکہ نے جنرل سلیمانی کو شہید کر کے ایک بڑی اسٹریٹیجک غلطی کی ہے اور اس کا خمیازہ جرم میں ملوث امریکیوں کو سخت انتقام کی شکل میں بھگتنا پڑے گا۔

صحافی کو فرح گوگی کی ٹریول ہیسٹری ٹوئیٹ کرنے پر بحریہ ٹاؤن انتظامیہ کی دھمکیاں

ایران کے وزیر دفاع نے ایک بیان جاری کر کے عالمی دہشتگردی سے نبرد آزما رہنے والے عظیم کمانڈر جنرل قاسم سلیمانی کے انتقام کی یقین دہانی کرائی ہے۔ بریگیڈیئر جنرل محمد رضا اشتیانی نے اپنے پیغام میں لکھا ہے کہ شہید جنرل سلیمانی کا انتقام ایران کی مسلح افواج کے ایجنڈے میں شامل ہے اور ان کے قاتلوں سے ایسے وقت اور ایسی جگہ پر انکے گھناؤنے جرم کا انتقام لیا جائے گا کہ وہ سوچ بھی نہیں سکتے۔

گوشواروں کی تفصیلات جمع نہ کرانے پر 16 جنوری کورکنیت معطل کردی جائےگی،الیکشن کمیشن

انہوں نے قائد انقلاب اسلامی کے بیان کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ شہید سلیمانی ایک فرد نہیں بلکہ تمام پہلوؤں کا حامل ایک مکتب ہے جو مکتب خمینی سے ظاہر ہوا اور دنیا بھر میں حق و حقیقت کے متلاشی شہادت پسند انسانوں کے لئے مشعل راہ بن گیا۔

دوسری جانب رہبر انقلاب اسلامی آیت اللہ العظمی سید علی خامنہ ای کے معاون اور سینیئر مشیر میجر جنرل سید یحییٰ رحیم صفوی نے "شہید سلیمانی اسکول آف تھاٹ اور نیو ورلڈ آرڈر” کے عنوان سے منعقدہ کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پچھلے چند عشروں کے دوران امریکیوں نے بڑی غلطیاں کی ہیں اور انہیں بڑی ناکامیوں کا بھی سامنا کرنا پڑا ہے۔

عمران خان کا 12واں موسم جیل جانے کے بعد شروع ہوگا۔پلوشہ خان

میجر جنرل صفوی نے جنرل سلیمانی، ابومہدی المہندس اور ان کے ساتھیوں کے قتل کو سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی اسٹریٹجک غلطیوں میں سے ایک قرار دیا اور واضح کیا کہ امریکیوں کا خیال تھا کہ ان عظیم شخصیات کی شہادت سے مزاحمتی محاذ ٹوٹ جائے گا لیکن اس کے برخلاف آج یہ محاذ کامیابی کے راستے پر گامزن ہے۔

میجر جنرل صفوی نے کہا کہ امریکہ انقلاب اسلامی کو اب تک نہیں سمجھ پایا ہے۔ انہوں نے کہا کہ عالمی سامراجی محاذ نے اپنی سیاسی، اقتصادی اور عسکری بالادستی قائم رکھنے کے لیے مزاحمتی محاذ کے خلاف ہائی برڈ جنگ شروع کر رکھی ہے۔

Leave a reply