یوکرین کے اہم علاقے لیمان پر روس کا قبضہ ہوگیا

0
54

ماسکو:روس اور یوکرین کے درمیان جنگ میں ابھی تک شدت بڑھتی ہی جارہی ہے اور روسی افواج بڑی حکمت عملی سے آگےبڑھ رہی ہیں ، دوسری طرف یہ بھی روس نے یوکرین کے اہم تزویراتی مشرقی علاقے لیمان پر قبضے کا دعویٰ کیا ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق روسی وزارت دفاع نے دعویٰ کیا ہے کہ لیمان روس اور علیحدگی پسند فورسز کے مکمل کنٹرول میں آچکا ہے، علیحدگی پسندوں اور روسی مسلح افواج کے مشترکہ آپریشن میں لیمان کا قبضہ حاصل کیا گیا۔

لیمان پر قبضے کی لڑائی کے دوران کتنا جانی و مالی نقصان ہوا ہے اس حوالے سے فی الحال تفصیلات سامنے نہیں آئیں۔دوسری جانب امریکی صدر جو بائیڈن کا کہنا ہے کہ روسی صدر ولادیمیر پیوٹن یوکرین کی شناخت اور کلچر کو مٹانے کے ایجنڈے پر کام کررہے ہیں۔

یو ایس نیول اکیڈمی میں گریجویشن تقریب سے خطاب کے دوران ان کا کہنا تھا کہ روسی افواج یوکرین میں اسپتالوں، اسکولوں، نرسریز اور عجائب گھروں کو بلاتفریق نشانہ بنارہی ہیں، جس کا مقصد اس کے علاوہ کچھ نہیں کہ یوکرین کی علیحدہ شناخت کو مٹادیا جائے۔

یاد رہے کہ روس اور یوکرین کی جنگ کو شروع ہوئے اس وقت 3 ماہ سے زائد عرصہ گزر چکا ہے۔جنگ کے دوران یوکرین اور روس کے سیکڑوں فوجی ہلاک ہوچکے ہیں جبکہ یوکرین میں شہریوں کی ہلاکتوں کی اطلاعات ہیں۔یوکرین پر اُمید تھا کہ اس جنگ میں نیٹو اور امریکا اس کی مدد کریں گے مگر انہوں یوکرین کو روس کے مقابلے کیلئے تنہا چھوڑ دیا۔

Leave a reply