میڈیا اپنے زوال کی طرف رواں دوان "روزنامہ دن ” بندکردیاگیا، ملازمین بےروزگا،بقایاجات سے انکار

0
79

لاہور:میڈیا اپنے زوال کی طرف رواں دوان "روزنامہ دن ” بندکردیاگیا،ملازمین بےروزگا،بقایاجات سے انکار ،اطلاعات کے مطابق روزنامہ دن کواچانک بند کر دیا گیا ، جس کے باعث اخباری کارکنوں کی ایک بڑی تعداد بےروزگا ہوگئی دن انتظامہ کی طرف سے کسی کارکن کو پیشگی اطلاع نہیں دی گئی

ذرائع کے حوالے سے بتایاگیا ہےکہ ستم ظریفی یہ ہے کہ بیروزگار کرتے ہوئے قلم کے مزدوروں کو ان کے بقایاجات بھی پورے ادا نہیں کیے گئے صرف دو ماہ کی تنخواہ کے چیک دیے گئے جو دسمبر اور جنوری 2021کی آخری تاریخوں میں کیش ہونگے

یہاں یہ بات قابل ذکر ہے کہ گزشتہ چار ماہ سے دن میڈیا گروپ کے تمام کارکنان کو آدھی تنخواہ دی جارہی تھی، بے روزگار ہونے والے کارکنان کو چار ماہ کی آدھی تنخواہوں کی ادائیگی بارے بھی کچھ نہیں بتایا گیا

پروگریسو گروپ دن میڈیا گروپ کے چیئرمین محمود صادق سے پرزور مطالبہ کرتا ہے کہ وہ بے روزگار ہونے والے صحافیوں کے تمام بقایاجات کی فوری ادائیگی کو یقینی بنائیں بصورت دیگر پروگریسو گروپ احتجاج کا حق رکھتا ہے

Leave a reply