اسلام آباد : براڈ شیٹ کا سارامعاملے سے قوم کو بھی آگاہ کیا جائے:وزیراعظم نے حکم دے دیا ،اطلاعات کے مطابق اس سلسلے میں آج ‏وزیراعظم عمران خان کی زیرصدارت حکومتی رہنماوَں کا اہم اجلاس منعقد ہوا ہے جس میں ہر معاملے پرقوم کو اعتماد میں لینے کا فیصلہ کیا گیا ہے

ذرائع کے مطابق اس حوالے سے ‏وفاقی حکومت نے وزیراعظم کی ہدایت براڈشیٹ معاملےکی مکمل تحقیقات کا فیصلہ کیا ہے اوراس سلسلے میں ‏وزیراعظم عمران خان نے تحقیقات کے لیے وزرا کی کمیٹی بنادی ہے

ذرائع کے مطابق ‏اسد عمر، فواد چودھری، شبلی فراز، شہزاد اکبر براڈشیٹ تحقیقاتی کمیٹی میں شامل ہیں اس موقع پر یہ بھی فیصلہ کیا گیا ہے ‏وزرا کمیٹی وزیراعظم کو براڈشیٹ معاملے پر تجاویز دے گی

اس موقع پر وزیراعظم نئ ہدایت کی کہ ‏براڈشیٹ سے فائدہ اٹھانے والوں کو سامنے لائیں گے، ‏کمیٹی 2002 سے 2018 تک براڈشیٹ کے ساتھ معاہدے کا جائزہ لے گی

ذرائع کے مطابق اس حوالے سے اس موقع پر اسے ‏وزیراعظم نے براڈشیٹ سے فائدے کو این آراو سے تشبیہ دے دی

Shares: