عوام کو انصاف ضرور ملے گا

0
24

شیخوپورہ(نمائندہ باغی ٹی وی) ڈی پی او شیخوپورہ غلام مبشر میکن نے ایک خاتون صباء ثمرین پر جھوٹا مقدمہ درج کرنے اور 36گھنٹے جیل میں قید ہونے کے واقعہ کا نوٹس لیتے ہوئے چوکی انچارج جھبراں منڈی ارشد ڈوگر کو ریکارڈسمیت طلب کرلیا ہے
خاتون کی طرف سے دی جانیوالی درخواست میں کہا گیا ہے کہ مذکورہ اے ایس آئی نے ڈکیتی کے ملزمان سے ساز باز ہو کر اس واردات کو چوری میں تبدیل کردیا اور پھر اسی چوری کے مقدمہ کو ختم کرکے ڈکیتی کا مقدمہ مدعیہ صباء ثمرین کے خلاف درج کرلیا جب خاتون نے اپنے ساتھ ہونے والی ناانصافی کے خلاف اعلیٰ افسران کو درخواستیں دینا شروع کیں اور اس نے مذکورہ خاتون جو تین بچوں کی ماں بتائی گئی ہے کو جیل بھجوادیا جہاں سے وہ ضمانت پر رہا ہو کر انصاف کیلئے ڈی پی او آفس پہنچ گئی جس پر ڈی پی اونے مذکورہ اے ایس آئی کو طلب کرلیا ہے
جبکہ خاتون کا کہنا ہے کہ پولیس دیگر ملزمان عبدالروف عرف کاکا، وقار، وقاص، چاند علی بلال بٹ، خان شفیق خان کے خلاف بھی کاروائی کرتے ہوئے انہیں قرار واقعی سزا دلانے اور خاتون کو تحفظ فراہم کرنے کا اعلان کرے

Leave a reply