ن لیگ کے پی کے مخلص ساتھیوں کے ساتھ ہاتھ ہونا شروع ہوگیا:بغاوت بھی شروع

پشاور:اختیار ولی نے اپنی پارٹی قیادت سے ناراضگی کا اظہار کیا ہے۔ ن لیگ کے پی کے مخلص ساتھیوں کے ساتھ ہاتھ ہونا شروع ہوگیا:بغاوت بھی شروع،اطلاعات کے مطابق صورت حال بہت خراب نظرآرہی ہے اور مخلص کارکنان نے پارٹی قیادت کی جابرانہ پالیسی کے خلاف نفرت کا اظہارکیا ہے

تفصیلات کے مطابق پاکستان مسلم لیگ ن خیبر پختونخوا کے ترجمان اختیار ولی نے اپنی پارٹی قیادت سے ناراضگی کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ ن لیگ کی تاریخ میں ہے کہ اپوزیشن میں لڑنے مرنے والوں کو بیک بینچر بنا دیا جاتا ہے اور بعد میں دروازے بند کر کے باہر کردیا جاتا ہے۔

 

انہوں نے کہا کہ پارٹی قیادت کو ایک خاص طبقہ اپنے حصار میں رکھتا ہے، قیادت کو پتہ نہیں چلتا کے کس نے کس کے گلے پر چھُری پیری ہے، امید کرتا ہوں اس بار ایسا نہیں ہوگا۔

 

دوسری طرف یہ بھی اطلاعات ہیں کہ ن لیگ کے پی کے پُرانے اورمخلص ساتھیون نے پارٹی قیادت کے رویے کے خلاف سخت غصے کا اظہارکرتے ہوئے کہا ہے کہ اگرپارٹی نے ہوش کے ناخن نہ لیے توپھرہمارا ردعمل بہت سخت ہوگا ، یہ بھی سُننے میں آرہا ہے کہ ابھی تک ن لیگ کی قیادت نے کسی پُرانے کارکن کی کسی بات پرتوجہ نہیں دی اور نہ ہے اسے اہمیت دی ہے ، جس کا آنے والے دنوں میں سخت ردعمل ہوسکتا ہے

Comments are closed.