پولیس عوام الناس کے مسائل حل کرنے میں کوشاں

خانیوال:انسپکٹرجنرل آف پنجاب پولیس انعام غنی کے ویثرن کے تحت ڈسٹرکٹ پولیس آفیسرمحمدعلی وسیم پولیس کے پیشہ ورانہ صلاحیتوں میں نکھارپیداکرنے کیساتھ ساتھ عوام الناس کو فوری انصاف کی فراہمی کے لیے کوشاں ہیں۔روزانہ کی بنیاد پر دفتر پولیس میں شہریوں کی دادرسی کا سلسلہ جاری رکھے ہوئے ہیں۔

اس ضمن میں ڈی پی او محمدعلی وسیم نے گذشتہ روز سائلین کی درخواستوں کی سماعت کی ان کے مسائل وشکایات سن کر موقع پر متعلقہ افسران کو مسائل کے حل کیے مقررہ وقت میں رپورٹس بھجوانے کے احکامات جاری کیے۔اس موقع پر ڈی پی او محمدعلی وسیم نے کہا کہ قیام امن اورسائلین کومیرٹ پر انصاف کی فراہمی کو یقینی بنانے کے لیے پولیس افسران پولیس دفاتراورتھانوں میں تقویض کردہ ذمہ داریاں انتہائی لگن‘محنت اوردیانت داری سے سرانجام دے رہے ہیں اوراگرمیرے نوٹس میں آیا کہ کسی پولیس آفیسرنے کسی سائل کے مسئلہ میں سستی کا مظاہرہ کیا اوررشوت کا مطالبہ کیا تو ایسے پولیس آفیسرکے خلاف سخت محکمانہ کاروائی عمل میں لائی جائیگی۔انہوں نے کہاکہ سائلین جھوٹی درخواستوں سے اجتناب کریں تاکہ بروقت انصاف کی فراہمی کو یقینی بناجاسکے۔انہوں نے مزید کہاکہ قیام امن کے حوالے سے کسی بھی معاشرے میں پولیس کا کردار انتہائی اہمیت رکھتا ہے اور یہ پولیس کے افسران اور جوان ہی ہوتے ہیں جو جرائم کے خلاف جنگ میں فرنٹ لائن پر ہوتے ہیں تاہم شہریوں کو چاہیے کہ جرائم پیشہ عناصرکے خاتمہ کے لیے پولیس کیساتھ مثبت تعاون جاری رکھیں۔

ڈی پی او نے کہاکہ پولیس اور عوام کے مابین میڈیاکا کردار اہمیت کا حامل ہے صحافیوں نے ہمیشہ مثبت رپورٹنگ کو فروغ دیا اور پولیس کیساتھ قلمی تعلق کو بحال رکھا ہے پولیس کی ہمیشہ کوشش ہوتی ہے کہ عوام اور پولیس کے مابین روابط مضبوط ہوں اس میں صحافی پل کا کردار ادا کرسکتے ہیں بیجا تنقید کے بجائے تنقید برائے اصلاح کی جائے تو معاشرہ درست سمت پر گامزن ہوسکتا۔قبل ازیں ڈی پی او محمدعلی وسیم نے پولیس لائن کا دورہ کیا اورزیرتعمیر منصوبہ جات کا تفصیلی جائزہ لیا اورمتعلقہ افسران کو جلدازجلد کاموں کو مکمل کرنے ہدایات کیں۔

Comments are closed.