لاہور:گورنر کو ہٹانے کی سمری ایوان صدر کو موصول،اطلاعات کےمطابق وزیراعظم شہبازشریف نے ایک بارپھرگورنرپنجاب کوہٹانے کے لیے سمری صدرمملک ڈاکٹرعارف الرحمن علوی کو بھیج دی ہے ،
دوسری طرف ماہرین قانون کا کہنا ہے کہ صدر اگر گورنر کو نہیں ہٹاتے تو 10 دن میں خود ہی فارغ ہو جائیں گے،یہ بھی بتایا جارہا ہے کہ وزیراعظم نئے گورنر کیلئے نام بھی صدر مملکت کو ارسال کریں گے،گورنر شپ پیپلزپارٹی کو ملنے کا امکان ہے اور کہا جارہا ہے کہ گورنرپنجاب کا فیصلہ آصف علی زرداری کریں گے
یاد رہے کہ اس سے پہلے بھی گورنرپنجاب کو ہٹانے کے لیے سمری صدرمملکت کو بھیجی گئی تھی ،صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے گورنر پنجاب کو ہٹانے کی سمری واپس بھیج دی۔ وزیراعظم نے 15 اپریل کو عمر سرفراز چیمہ کو ہٹانے کی سمری صدر مملکت کو بھیجوائی تھی۔
وزیراعظم شہباز شریف نے گورنر پنجاب عمر سرفراز چیمہ کو عہدے سے ہٹانے کیلئے سمری 1 اپریل کو صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی کو بھجوائی تھی۔صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے گورنر پنجاب کو ہٹانے کی سمری واپس بھجوادی تاہم وزیراعظم ہاؤس کا کہنا ہے کہ ایوان صدر سے واپس بھیجی گئی سمری تاحال موصول نہیں ہوئی۔
صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی کو قانونی ماہرین نے سمری پر اعتراض لگانے کی سفارش کی تھی۔
ادھر اہم حلقوں کی طرف یہ بھی کہا جارہا ہے کہ گورنرپنجاب کے لیے ن لیگی قیادت تذبذب کا شکار ہے ،کیوں وعدے کے مطابق گورنرشپ پی پی کے حصے میں آنا ہے ، جبکہ ن لیگی نظریاتی کارکنوں کا کہنا ہےکہ اس قدر بے بسی یا پسپائی ن لیگ کے لیے نقصان دہ ہے