غیر قانونی ہاوسنگ سوسائٹیوں کیخلاف کارروائی کا وزیراعظم نے حکم دے دیا

اسلام آباد،غیر قانونی ہاوسنگ سوسائٹیوں کیخلاف کارروائی کا وزیراعظم نے حکم دے دیا ،اطلاعات کے مطابق وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ سنٹرل بزنس ڈسٹرکٹ اور راوی اربن ڈویلپمنٹ منصوبے لاہور اور ملک کے مستقبل کیلئے اہم ہیں، منصوبوں میں ماحول دوست مٹیریل کا استعمال کیا جائے۔وہ بدھ کو سنٹرل بزنس ڈسٹرکٹ اور راوی اربن ڈویلپمنٹ منصوبے پر پیش رفت کے حوالے سے جائزہ اجلاس سے خطاب رہے تھے ۔

 

 

اجلاس کو بریفنگ دیتے ہوئے بتایا گیا کہ سنٹرل بزنس ڈسٹرکٹ کے پہلے مرحلے میں 100 ارب روپے کی سرمایہ کاری متوقع ہے۔وزیر اعظم نے کہا کہ گرین اربنائزیشن ماڈل ملک کے دوسرے شہروں میں بھی استعمال کیا جائے، ترقیاتی منصوبے شہریوں کی سہولت اور معاشی ترقی کیلئے شروع کئے ہیں، حکومت غیر فعال اثاثوں کو سرمایہ کاری کے قابل بنا رہی ہے،منصوبوں میں رکاوٹیں ڈالنا اور ان کو سیاسی تنقید کا نشانہ بنانا بلا جواز ہے۔

 

وزیراعظم نے ہدایت کی کہ غیر قانونی تجاوزات اور غیر قانونی ہاوسنگ سوسائٹیوں کے خلاف قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے۔

 

 

یاد رہے کہ چند دن پہلے کیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) نے این او سی اور لے آؤٹ پلان نہ ہونے پر اسلام آباد کی 117 ہاؤسنگ سوسائٹیز غیر قانونی قرار دے دیں تھیں‌،۔سی ڈی اے کا کہنا تھا کہ!شہری دھوکے میں نہ آئیں اور سوسائٹیز سے متعلق پہلے تحقیق کرلیں۔

 

 

 

سی ڈی اے نے غیر قانونی قرار دی گئیں 117 ہاؤسنگ سوسائٹیز کی فہرست جاری کردی۔

 

 

Comments are closed.