سندھ میں ترقیاتی منصوبوں کے لیے دبئی میں چھ مفاہمتی یادداشتوں پر دستخط:بلاول بھٹونے سب کو بتادیا

0
25

دبئی :سندھ میں ترقیاتی منصوبوں کے لیے دبئی میں چھ مفاہمتی یادداشتوں پر دستخط:بلاول بھٹونے سب کو بتادیا،اطلاعات کے مطابق سندھ انویسٹمنٹ کانفرنس کے زیر اہتمام پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ کے تحت صوبے میں پانی اور بجلی سمیت چھ اہم منصوبوں کی مفاہمتی یادداشت پر دستخط کیے گئے ہیں۔

دبئی کے مقامی ہوٹل میں حکومت سندھ کے زیر اہتمام سندھ انویسٹمنٹ کانفرنس کا انعقاد کیا گیا جس میں چیئرمین بلاول بھٹو زرداری، وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کے ساتھ ساتھ شاہی خاندان کے سینئر رکن اور متحدہ عرب امارات کے وزیر شیخ نہیان بن مبارک النہیان نے بھی شرکت کی۔

 

 

دبئی کے مقامی ہوٹل میں حکومت سندھ کے زیر اہتمام سندھ انویسٹمنٹ کانفرنس میں‌ متحدہ عرب امارات کے وزیر مملکت برائے خارجہ تجارت ڈاکٹر تھانی بن احمد الرزیودی بھی شریک ہوئے اور اس موقع پر شرکا نے سندھ میں پبلک پرائیوٹ پارٹنرشپ کی کامیابی اور سندھ میں کاروبار کے بہترین مواقعوں کی دستیابی کے ساتھ ساتھ دھابے جی اسپیشل اکنامک زون، ٹیکنالوجی پارک، ایجوکیشن سٹی اور ہائیڈروجن پراڈکشن بیس کے موضوعات پر بھی گفتگو کی گئی۔

 

چیئرمین پیپلز پارٹی نے کہا کہ سندھ میں معاشی سرگرمیوں کو فروغ دینے کا ہمارا طویل ٹریک ریکارڈ ہے، ہم نے پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ کے ذریعے دریائے سندھ پر ایک بڑا پُل بنایا اور اور اب ہم اپنا ہی ریکارڈ توڑتے ہوئے دریائے سندھ پر نیا سب سے بڑا پُل بنانے کی منصوبہ بندی کررہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ہم کراچی کے انفرااسٹرکچر کو بہتر بنانے کے لیے سرمایہ کاروں کے منتظر ہوں اور آج جن چھ مفاہمتی یادداشتوں پر دستخط ہوئے ہیں ہم ان پر فخر محسوس کرتے ہیں۔

 

 

بلاول نے مفاہمتی یادداشتوں کی تفصیلات بتاتے ہوئے کہا کہ ان میں سے ایک کراچی میں کھارے پانی کو میٹھا بنانے کے حوالے سے یادداشت ہے، آپ سب جانتے ہیں کہ کراچی کو پانی کی شدید قلت کا سامنا ہے اور پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ کی بدولت ہمیں امید ہے کہ اس منصوبے سے ہم کراچی اور صوبے میں پانی کے مسئلے کو حل کر سکیں گے۔

انہوں نے کہا کہ کچرے سے توانائی بنانے کے حوالے سے بھی مفاہمتی یادداشت پر دستخط ہوئے ہیں، کچرہ پاکستان اور کراچی کا ایک بڑا مسئلہ ہے اور یہ مفاہمتی یادداشت صوبےاور ملک کو پرابھرا کرنے کی جانب ایک اہم قدم ثابت ہو گا۔

ان کا کا کہنا تھا کہ اسٹارٹ اپس، چھوٹے کاروباروں اور انٹرپرائزوں کو فنڈ کی فراہمی کے لیے بھی ایک یادداشت پر دستخط کیے گئے ہیں جبکہ اس کے علاوہ پاکستان اور سندھ میں سرمایہ کاری کے خواہشمند پاکستانی شہریوں کے ایک ون ونڈو آپریشن بنایا جارہا ہے جس سے انہیں اب اس سلسلے میں درپیش مشکلات کا سامنا نہیں کرنا پڑے گا۔

 

انہوں نے سندھ میں فٹبال اکیڈمی میں سرمایہ کاری پر دبئی کے وزیر کا شکریہ ادا کیا اور کراچی آنے والوں کو پتہ ہے کہ یہ کھیل شہر قائد خصوصاً لیاری کے نوجوانوں میں بہت مقبول ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ آخری مفاہمتی یادداشت ای گورننس کے حوالے سے ہے جس سے ہمیں صوبے کے سرکاری محکموں میں شفافیت یقینی بنانے اور کرپشن کے خاتمے میں مدد ملے گی۔

Leave a reply