بادشاہی مسجد میں ختم قرآن کی تقریب ، وفاقی وزیر سمیت دیگر اہم شخصیات کی شرکت متوقع

0
40

لاہور:بادشاہی مسجد میں ختم قرآن کی تقریب ، وفاقی وزیر سمیت دیگر اہم شخصیات کی شرکت متوقع،اطلاعات کے مطابق آج لاہور کی بادشاہی مسجد میں رمضان المبارک کی ستائیسویں کی رات کو ختم قرآن مجید کی ایک بہت بڑی تقریب ہورہی ہے، جس میں وفاقی وزیرسمیت کئی اہم شخصیات شرکت کررہی ہیں

باغی ٹی وی کے مطابق آج بادشاہی مسجد لاہور میں ختم قرآن مجید کی اس بابرکت تقریب میں بادشاہی مسجد کے خطیب مولانا سید عبدالخبیرآزاد،ڈائریکٹرجنرل محکمہ اوقاف ڈاکٹرسید طاہررضا بخاری،صوبائی وزیراوقاف سید سعید الحسن شاہ اورسیکرٹری وچیف ایڈمنسٹریٹرمحکمہ اوقاف پنجاب ڈاکٹرارشاد احمد سمیت بڑی تعداد میں علماکرام ،شیوخ شرکت کررہے ہیں،

باغی ٹی وی کے مطابق اس تقریب میں حکومت کی طرف سے جاری کرہ تمام ایس او پیز کے مطابق یہ تقریب ہوگی اورآخرمیں دعابھی ہوگی ،

 

یاد رہے کہ اس مرتبہ سوشل میڈیا کی دنیا میں پہلی مربتہ پاکستان میں اتنے برے پیمانے پرلائیوٹرانسمیشن کی جارہی ہے اوریہ اعزاز بھی پاکستان کے ایک معروف یوٹیوب چینل باغی ٹی وی کو حاصل ہے

Leave a reply