عراق سے 25 ہزار امریکی فوجیوں کی وطن واپسی مکمل ہوگئی

بغداد : عراق سے 25 ہزار امریکی فوجیوں کی وطن واپسی مکمل ہوگئی ،اطلاعات کے مطابق عراقی وزیر اعظم مصطفیٰ الکاظمی نے کہا ہے کہ آج عراق سے 25 ہزار امریکی فوجیوں کا انخلاء ہوگیا ہے۔

غیر ملکی خبررساں ادارے کے مطابق مصطفیٰ الکاظمی نے پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ عراق اور امریکہ کے درمیان ہوئے معاہدے میں عراق سے امریکی افواج کا مکمل انخلاء کی شرط کے مطابق اب تک 25 ہزار امریکی فوجی وطن واپس جاچکے ہیں۔

وزیر اعظم کا کہنا تھا کہ ملک سے امریکی فوجیوں کا انخلاء امریکہ و عراق کے مابین ہوئے کامیاب معاہدے کی علامت ہے۔ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ آنے والے دنوں میں عراق کے اندرامن وامان کے حوالے سے مزید بہتری آئے گی

Comments are closed.