‘ارطغرل غازی’ کی اداکارہ کی آواز میں عاطف اسلم کا گانا وائرل ہوتے ہی مقبول

0
41

لاہور:’ارطغرل غازی’ کی اداکارہ کی آواز میں عاطف اسلم کا گانا وائرل ہوتے ہی مقبول ہونے لگا،اطلاعات کے مطابق پاکستان ٹیلی وژن (پی ٹی وی) پر نشر کیے جانے والے شہرہ آفاق ترک ڈرامے ‘ارطغرل غازی’ کے اداکار اگرچہ پاکستان میں پہلے ہی مقبولیت حاصل کر چکے ہیں۔

 

 

تاہم گزرتے وقت کے ساتھ نہ صرف مذکورہ ڈرامے کے اداکاروں کی شہرت میں اضافہ ہو رہا ہے بلکہ ترک اداکاروں کو اردو زبان میں پیغامات اور مختصر ویڈیوز جاری کرتے ہوئے بھی دیکھا جا رہا ہے۔

اگرچہ پہلے بھی ‘ارطغرل غازی’ کے متعدد اداکار اردو زبان میں سوشل میڈیا پوسٹس اور مختصر ویڈیو پیغامات جاری کر چکے ہیں تاہم ڈرامے میں ہیلینا اور حفصہ حاتم کا کردار ادا کرنے والی خوبرو اداکارہ برسین عبداللہ کی ایک ویڈیو خوب وائرل ہو رہی ہے۔

وائرل ہونے والی مختصر ویڈیو میں 33 سالہ برسین عبداللہ کو پاکستان کے معروف گلوکار عاطف اسلم کے گانے مسافر کو گاتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔

مختصر ویڈیو میں برسین عبداللہ پاکستانی گلوکار کا 2017 میں بولی وڈ فلم کے لیے گائے گئے گانے کو گاتی نظر آئیں اور ان کی ویڈیو دیکھتے ہی دیکھتے وائرل ہوگئی۔تقریبا 12 سیکنڈ دورانیے کی ویڈیو میں برسین عبداللہ کو عاطف اسلم کے گانے کو صاف اردو میں گاتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔

Leave a reply