ن لیگ نے پی ٹی آئی حکومت کے لیے بارودی سرنگیں چھوڑیں، شبلی فراز

0
36

ن لیگ نے اتنا لوٹا کہ پی ٹی آئی حکومت کے لیے بارودی سرنگیں چھوڑیں، شبلی فراز

وفاقی وزیر اطلاعات شبلی فراز نے کہا ہے کہ گزشتہ حکومت ہمارے لیے بارودی سرنگیں بچھا کر گئی، اسحاق ڈار نے ڈالر کو مصنوعی سطح پر رکھنے کے لیے اسٹیٹ بینک کے 23 ارب ڈالر خرچ کیے۔

وفاقی وزیر اطلاعات شبلی فراز نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ حزب اختلاف ڈھٹائی سے جھوٹ بولتی ہے اور ایسا بیانیہ دیا جاتا ہے جس کا حقیقت سے کوئی تعلق نہیں ہوتا۔

انہوں نے کہا کہ حزب اختلاف کی جانب سے اپنے گناہوں پر پردہ ڈالنے کی کوشش کی جاتی ہے جبکہ انہوں نے عوام دشمنی کے سوا کچھ نہیں کیا۔ مسلم لیگ ن نے عوام کی جیبیں کاٹی ہیں اور ن لیگ نے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) حکومت کے لیے بارودی سرنگیں چھوڑیں۔

وفاقی وزیر نے کہا کہ مسلم لیگ ن اقتدار کو اپنا خاندانی حق سمجھتی ہے۔ لیگی رہنما اور سابق وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے ڈالر کو مصنوعی سطح پر رکھا اور سابق وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی نے اسحاق ڈار کو اپنے جہاز میں چھپا کر بیرون ملک فرار کیا۔

سی پیک کے خلاف سازشی عناصر اور چین دشمن لوگ نواز شریف کو میدان میں لے آئے، شیخ رشید


انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ ن خود کو کاروباری اور ملک کی خیر خواہ کہتی ہے لیکن اُن کے دور میں برآمد میں ایک فیصد بھی اضافہ نہیں ہوا۔ انہوں نے ڈالر کو مصنوعی سطح پر رکھنے کے لیے 23 ارب ڈالر خرچ کیے جس کی وجہ سے ہماری حکومت کو نقصان ہوا۔

شبلی فراز نے کہا کہ نئی صنعتیں نہ لگنے سے درآمدات میں اضافہ ہوا جبکہ ہم نے زرمبادلہ کے ذخائر میں 19 ارب ڈالر کا اضافہ کیا لیکن ہم 20 ارب کے خسارے کو مثبت رقم پر لے آئے ہیں اور اب ہمارا خسارہ 8 ارب ڈالر ہو گیا ہے.
ادھر زیر ریلوے شیخ رشید نے کہا کہ مسلم لیگ(ن)ایک سال تک اس لیے خاموش تھی کیونکہ یہ ہمارے اسلامی دوستوں کے ساتھ بارگیننگ کی کوشش کر رہی تھی، سی پیک کے خلاف سازشی عناصر اور چین دشمن لوگ نواز شریف کو میدان میں لے آئے ہیں ، لندن میں سی پیک کے خلاف گٹھ جوڑ ہو رہاہے ،نوازشریف کی تقریر دکھانا وزیراعظم کی غلطی تھی ، انہوں نے مریم نواز کو آخری وارننگ دیتے ہوئے کہا کہ مریم مجھ پر چار حملے کر چکی ہیں، میں فائنل وارننگ دینا چاہتا ہوں، میں اس ملک سے ایسی خبریں نکال کر لا سکتا ہوں جن سے سیاسی زلزلہ آ جائے گا لیکن صرف اس لیے احترام کرتا ہوں کہ آپ ایک خاتون ہیں،

Leave a reply