پاکستان میں قیامت خیز گرمی نے دنیا بھرکا ریکارڈ توڑدیا

0
49

پشاور: پاکستان میں قیامت خیز گرمی نے دنیا بھرکا ریکارڈ توڑدیا،اطلاعات کے مطابق خوشگوار موسم کیلئے مشہور خیبرپختونخواہ میں بھی ریکارڈ گرمی، صوبے کا وہ شہر جو آج ملک کا سب سے گرم ترین علاقہ قرار پایا۔

دوسری طرف یہ بھی اطلاعات گردش کرتی رہی ہیں کہ پاکستان میں گرم دن دنیا بھرکا گرم ترین دن تھا

تفصیلات کے مطابق سال کے سب سے گرم مہینے جون کے آغاز کے بعد ملک کے بیشتر علاقے قیامت خیز گرمی کی لپیٹ میں ہیں۔ بتایا گیا ہے کہ میدانی علاقوں کے علاوہ خوشگوار موسم کیلئے مشہور علاقوں میں بھی سخت گرمی پڑ رہی ہے۔

گزشتہ کئی روز سے جاری قیامت خیز گرمی کی لہر بدھ کے روز بھی جاری رہے اور سورج نے سارا دن خوب آگ برسائی۔ بتایا گیا ہے کہ عمومی طور پر سندھ یا پنجاب کا کوئی علاقہ ملک کا گرم ترین علاقہ قرار پاتا ہے، تاہم بدھ کے روز خیبرپختونخواہ کا دارالحکومت پشاور ملک کا سب سے گرم ترین علاقہ قرار پایا۔

پشاور میں بدھ کے روز درجہ حرارت 48 ڈگری سینٹی گریڈ کی سطح کو چھو گیا، جبکہ ملک کے دیگر بڑے شہروں لاہور، اسلام آباد، راولپنڈی، ملتان اور دیگر میں بھی قیامت خیز گرمی پڑی۔

تاہم اس قدر سخت گرمی کے باوجود شہریوں کو ٹھنڈی ٹھنڈی خوشخبری سنائی گئی ہے

Leave a reply