سپریم کورٹ کی سکیورٹی مزید سخت کردی گئی
اسلام آباد:حالیہ دہشتگردی واقعات کے بعد سپریم کورٹ آف پاکستان کی سکیورٹی مزید سخت کر دی گئی۔ذرائع کے مطابق عدالت عظمیٰ میں ڈیوٹی پر مامور اہلکاروں کے علاوہ تمام پولیس اہلکاروں کی داخلی دروازے پر تلاشی ہوگی، پیشی کیلئے آنے والے پولیس اہلکار و افسران بھی پبلک گیٹ سے ہی داخل ہوں گے۔
افسران اور پولیس اہلکاروں کو اندراج کے بعد باضابطہ پاس لینے کے بعد داخلے کی اجازت ہوگی، یونیفارم افسران اور اہلکار عموماً وکلاء گیٹ سے سپریم کورٹ میں داخل ہوتے تھے۔پولیس افسران اور اہلکاروں کے عدالت عظمیٰ میں داخلے کے حوالے سے احکامات ایس پی سپریم کورٹ نے جاری کیے ہیں۔
یاد رہے کہ پشاور میں پولیس لائن میں خودکش دھماکے کے بعد ملبے تلے دبے افراد کو نکالنے کا عمل رات کو بھی جاری رہا۔ ریسکیو اہلکاروں نے مزید لاشیں ملبے سے نکالی ہیں جس کے بعد شہید ہونے والوں کی تعداد 103سے زائد ہوگئی۔
نیشنل ایکشن پلین پر سختی سے عمل کرنے کی ضرورت ہے،