
لاہور:مریم صفدرکےچیف سکیورٹی افسرکےبیٹےنےاپنی بیوی کومارمارکرلہولہان کردیا:مریم صفدرتشدد کی حامی نکلیں:چہتے کوبچانے کے لیے متحرک ،اطلاعات کے مطابق مریم صفدر کے چییف سیکورٹی آفیسر کے بیٹے نے اپنی بیوی کو مار مارکرلہولہان کردیا،مریم نواز اپنے چہتے سیکورٹی آفیسر کے بیٹے کی کرتوں پرپردہ ڈالنے کے لیے متحرک، میڈیا کو خبرجاری نہ کرنے کے لیے حسب روایت خاص پیغام پہنچا دیا
تفصیلات کے مطابق کرپشن پربرطرف سابق وزیراعظم کی بیٹی مریم صفدر جو کہ پاکستان کے کونے کونے میں جاکر خواتین کو حقوق نہ دینے کا ایشو بناکرحکومت کے خلاف اپنی سیاست کا بازارگرم رکھے ہوئے ہیں ، خود خواتین پرتشدد کی حامی نکلیں
ذرائع کے مطابق ویسے تو پہلے بھی ایسے واقعات سننے کو ملتے رہے ہیں کہ مریم صفدر اپنے محل میں خدمت کرنے والی غلاماوں پرتشدد کرتی ہیں ، اسے پہلے الزامات سمجھ کرمیڈیا نظرانداز کرتا رہا اوراس کی تصدیق کرنا اس لیے مشکل ہوتا تھا کہ مریم صفدر ان خبروں کو باہرآنے سے روکنے میں کامیاب ہوجاتی تھیں مگرآج کے تازہ واقعہ نے پچھلے الزامات کو بھی سچ ثابت کردکھایا
ذرائع کے مطابق مریم صفدر کے چیف سیکورٹی آفیسر شکور کے بیٹے شیراز نے اپنی بیوی پربہت زیادہ ہی تشدد کیا ہے ،
یہ بھی اطلاعات ہیں کہ اس تشدد میں شیرازشکور نے اپنی بیوی کائنات بی بی پر اس قدر تشدد کیا ہے کہ اس کی ہڈیاں بھی ٹوٹ گئیںہیں
بعض ذرائع نے تو یہ بھی دعویٰ کیا ہے کہ شاید گولی لگی ہے کیوں کہ لڑائی کے دوران گردونواح میں گولی کی آواز بھی سنائی دی گئی تھی
اس کے ساتھ معتبر ذرائع نے دعویٰ کیا ہے کہ اس دوران کائنات کےجسم سے بہت زیادہ خون بھی بہہ گیا ہے جس کی وجہ سے وہ مو ت وحیات کی کشمکش میں ہیں
ذرائع کے مطابق اس کے بعد حالت بگڑجانے پر کائنات کو سروسز ہسپتال ایمرجنسی پہنچایا گیا جس پرڈاکٹروں نے خبردارکرتے ہوئے کہا کہ کائنات پراس قدر زیادہ تشدد ہوا ہے کہ اس کے جسم کی بہت سی ہڈیاں بھی فریکچرہوگئی ہیں
ذرائع کے مطابق ڈاکٹروں نے خطرہ محسوس کرتے ہوئے کہاکہ چونکہ تشدد سے خون بہت زیادہ بہہ گیا ہے اورجان کو خطرہ ہے تو فوری خون کی ضرورت ہے
اس پرکائنات کے والدین کی طرف سے خون پیش کئے گئے اوردرخواست کی گئی کہ جتنی جلدی ہوسکے اس کو خون لگائیں تاکہ اس کی جان بچ سکے
معتبر ذرائع کے مطابق اس دوران مریم صفدر مسلسل متحرک رہیں اور اپنے چہتے سیکورٹی افیسر کے بیٹے کی ان کرتوتوں پرپردہ ڈالنے کے لیے واقعہ کو دبانے کے لیے کائنات بی بی کے ورثا پردباو بھی ڈالتی رہیں اور یہ بھی سننے میں آیا ہے کہ خاندان کے کسی فرد کو دھمکیاں بھی دی گئیں
ذرائع کے مطابق جب معاملہ زیادہ بگڑنےلگا اور یہ امکان ظاہر ہوا کہ پولیس اس تشدد کے خلاف نوٹس لے سکتی ہے تو مریم صفدر کے حکم پراس مظلوم خاتون کو ایمبولینس میںڈال کرجاتی امرا شریف میڈیکل سٹی منتقل کردیا گیا ہے اور ہسپتال کی انتظامیہ کو حکم دے دیا گیا ہے کہ کسی کو خبرنہیں ملنی چاہیے اورکسی کو اس مریضہ تک نہیں پہنچنے دیا جائے
ذرائع کے مطابق اس دوران مریم صفدر نے اپنے قریبی پولیس افسران کو ہدایت کی ہے کہ وہ اس معاملے کو میاں بیوی کا باہمی معمولی تنازعہ قراردے کراس کی ایف آئی آر نہ کاٹنے دیں
ذرائع کے مطابق اس وقت جب کائنات بی بی سروسز ہسپتال کئ ایمرجنسی میں موت وحیات کی کشمکش میں مبتلا تھیں تو اس وقت مریم صفدر نے پیغام بھیج کروہاں سے فوری نکل جانے اورکسی کو نہ بتانے کی ہدایت بھی کی تھی
یہ بھی معلوم ہوا ہے مریم نواز کے چہتے چیف سیکورٹی آفیسر شکور کے بیٹے شیراز کو اکثر مریم نواز کے گھر میں دیکھا گیا ہے، بعض ذرائع کا کہنا ہے کہ شیراز نے اپنی بیوی پرتشدد کرنے کے بعد اس واقعہ کی اطلاع بھی مریم صفدر تک پہنچائی تھی تاکہ وہ معاملے کو سنبھال سکیں جبکہ بعض ذرائع کا کہنا ہے کہ مریم صفدر کو اطلاع شیراز نے براہ راست نہیں بلکہ سیکورٹی آفیسر شکور نے دی تھی جس پرمریم نے حوصلہ دیتے ہوئے کہا تھا کہ کچھ ہوتا پریشان نہیں ہونا
اس واقعہ پر پاکستانیوں کی طرف سے سخت ردعمل سامنے آرہا ہے کہ مریم صفدر ایک طرف عمران خان کے خلاف تحریک کو ہوا دینے کے بہانے کو طور خواتین کے حقوق کی بات کرتی ہیںلیکن خود ایک مظلوم لڑکی پر تشدد کروا کراپنی طاقت کا ثبوت دے دیا ہے
یہ بھی مطالبہ زور پکڑگیا ہے کہ اس سارے واقعہ کی انکوائری کرکے شیراز اوراس کے جرم کوتحفظ دینے والی سیاسی قوتوں کو قوم کے سامنے لایا جائے تاکہ پتہ چل سکے کہ یہ بڑے لوگ کیا سیاست کرتے ہیں
اس حوالے سے کائنات کے والد محترم سے جب بات کی گئی تو ان کا موقف تھا کہ ہمارے درمیان معاملات حل کروادیئے گئے ہیں اوراب یہ معاملہ ختم ہوگیا ہے