ترک قوم کل 101 واں یوم آزادی منائے گی،بڑے زوروشورسے تیاریاں شروع

0
38

انقرہ: ترک قوم کل 101 واں یوم آزادی منائے گی،بڑے زوروشورسے تیاریاں شروع،اطلاعات کے مطابق خلافت عثمانیہ کے کاتمےکے بعد جدید ترکی کے بانی کمال اتاترک نے 4 ستمبر 1919 میں ترک شہر سیواس میں کانگریس منعقد کی جو جو ٹرکش نیشنل موومنٹ کی بنیاد بنی، اس سے پہلے ترک اپنی آزادی کی مسلح جنگ لڑ رہے تھے تاہم اس کانفرنس کے بعد ترکوں نے بات چیت اور مذاکرات کے ذریعے آزادی حاصل کرنے کو ترجیح دی۔

 

 

کمال اتاترک نے 19 مئی 1919 میں بحیرہ اسود کے صوبے سیمسن میں آزادی کی کوششیں شروع کیں تاہم جلد ہی انہوں نے اپنا مرکز سیواس کو بنا لیا۔ کمال اتاترک نے سیواس کو ایک قابل اعتماد شہر قرار دیا۔آزا دی کی تحریک تین سال جاری رہی اور بالآخر 29 اکتوبر 1923 کو جمہوریہ ترکی کا قیام عمل میں آیا اور ترکوں کو آزادی ملی۔

 

 

ترکی کے شہر سیواس میں جشن آزادی کی تقریبات کورونا وائرس کی وجہ سے محدود پیمانے پر منعقد کی جارہی ہیں۔آزادی کی جدوجہد میں کمال اتاترک کی کاوشوں پر سیواس شہر میں اتاترک کانگریس اینڈ ایتھنوگرافی میوزیم بنایا گیا جہاں آزادی کی جدوجہد سے متعلق تمام معلومات کو اکٹھا کیا گیا ہے۔

 

 

 

Leave a reply