اسلام آباد: تاریخ5/ شام6بجے)سینیٹر رحمان ملک نے انسٹیٹیوٹ آف ریسرچ اینڈ ریفارمز اور پروفیسر لوکا کولسی نیشنل ایسوسی ایشن اٹلی کے نمائندگی کی دونوں اداروں نے باہمی مفاہمت کی یادداشت (ایم او یو) پر دستخط کئےایم او یو کا مقصد انسانی اسگلنگ کیخلاف دونوں اداروں کی جانب سے معاونت کو باقاعدہ بنانا تھا مشترکہ مقصد میں انسانی اسمگلنگ کی روک تھام اور غیر قانونی تارکین وطن کی وجوہات پر کام کرنا شامل ہے،

تفصیلات کے مطابق غیر قانونی تارکین وطن یورپ کی مختلف ممالک میں مشکلات سے دوچار ہیں، رحمان ملک
انسانی اسمگلروں کے جھانسے میں اکر نوجوان غیر قانونی راستوں سے یورپ چلے جاتے ہیں غیر قانونی تارکین وطن نہ صرف راستوں میں مشکلات سے دوچار ہوتے ہیں بلکہ ہزاروں لقمہ اجل بن گئےوقت کی ضرورت ہے کہ انسانی اسمگلنگ کا خاتمہ ہو اور ذمہ داروں کیخلاف سخت قانونی کارروائی کیجائےحکومت مختلف ممالک میں پھنسے پاکستانی نوجوانوں کو واپس لانے میں مدد کرےپاکستانی نوجوانوں سے اپیل ہے کہ لالچ و جھانسے میں اکر اپنی زندگیاں برباد نہ کریں، رحمان ملک
پروفیسر لوکا کے شکرگزار ہیں جو پاکستانی تارکین وطن کا اٹکی میں خیال رکھ رہے ہیں۔
سابق وزیر داخلہ سینیٹر رحمان ملک کا شکرگزا ہوں جنہوں نے مکمل تعاون کی یقین دہانی کرائی، پروفیسر لوکا کولسی

Shares: