امریکہ نے دنیا میں‌ پھر ڈرون حملے کرنے کا اشارہ دے دیا

0
58

واشنگٹن :امریکہ نے دنیا میں‌ پھر ڈرون حملے کرنے کا اشارہ دے دیا ،اطلاعات کے مطابق امریکی کی طرف سے پھرایسے اشارے مل رہے ہیں کہ جن میں کہا گیا ہے کہ ڈرون حملے وہائٹ ہاؤس کی اجازت سے کئے جاسکتے ہیں۔

یہ بھی کہا جارہا ہےکہ جو بائیڈن انتظامیہ نے جنگ زدہ علاقوں کے سوا ڈرون حملے روکے جانے کے اعلان کے ساتھ واضح کیا ہے کہ یہ ایک عارضی اقدام ہے۔

واشنگٹن سے آمدہ اطلاعات میں کہا گیا ہے کہ افغانستان، شام اور عراق کے علاوہ کسی بھی ملک میں ڈرون حملے کے لیے وائٹ ہاؤس کی اجازت لینا ضروری ہوگا۔

ترجمان پینٹاگون جان کربی نے کہا کہ ایسے علاقے جہاں امریکی فوج موجود ہے لیکن اگر وہاں جنگ نہیں تو ایسی جگہوں پر ڈرون حملوں کو روک دیا گیا ہے۔

جان کربی کا کہنا ہے کہ پابندی مستقل نہیں لگائی جارہی اور نہ ہی اس کا مطلب یہ ہے کہ ڈرون حملے نہیں ہوں گے۔انہوں نے کہا کہ اپنے اتحادیوں کے ساتھ بقول ان کے انتہا پسندوں کے خاتمے کے لیے پُرعزم ہیں۔

Leave a reply