اسلام آباد:کشمیرپربڑھتا ہوا دباو:امریکہ پاکستان اوربھارت کے درمیان بیک ڈوررابطےکےلیے سرگرم،اطلاعات کےمطابق اس وقت امریکہ اوربرطانیہ کشمیرکی بگڑتی ہوئی صورت حال کے پیش نظرپاکستان اوربھارت کے درمیان بیک ڈوررابطے کرانے کے لیے بہت سرگرم دکھائی دیتا ہے
Rumours have it that secret talks are underway between India and Pakistan on Kashmir with the backing of USA. National Security Advisor Ajit Doval is included in the back channel diplomacy. Rounds of bateral talks took place in London and Washington.
— Adnan Adil (@adnanaadil) August 2, 2020
باغی ٹی وی کے مطابق معروف صحافی عدنان عادل نے ایک ٹویٹ پیغام کے ذریعے اس بات کا انکشاف کیا ہےکہ اس وقت بیک ڈورڈپلومیسی جاری ہے اوراس سلسلے میں امریکہ اوربرطانیہ بہت زیادہ متحرک دکھائی دیتے ہیں
عدنان عادل کہتے ہیں کہ اسی بیک ڈورڈپلومیسی کے پیش نظربھارتی سلامتی کے مشیراجیت ڈوال بھی ان مذاکرات کو کامیاب بنانے کے لیے بہت سرگرم دکھائی دیتے ہیں
امریکی توسط سے بھارت اور پاکستان کے حکام کے درمیان خفیہ بات چیت ہورہی ہے۔ امید ہے پاکستان کسی جھانسے میں نہیں آئے گا۔ بھارت اپنی غلط پالیسیوں کے باعث چاروں طرفسے پھنسا ہوا ہے۔ اسے پھنسا رہنے دیں۔
— Adnan Adil (@adnanaadil) August 2, 2020
عدنان عادل کا کہنا ہےکہ واشنگٹن اورلندن ان خفیہ مذاکرات کا مرکز ہیں ، ان کا یہ بھی کہنا ہےکہ پاکستان اوربھارت کے بڑوں کواس ساری صورت حال سے بخوبی آگاہ ہیں
یاد رہےکہ اس سے پہلے بھی کچھ خبریں آرہی تھیں کہ بھارت نے مکاری کرتے ہوئے کشمیرکی بگڑتی صورت حال کوسہارا دینے کےلیے پہلے کی طرح مذاکرات کا ڈھونگ رچائے گا ،
دوسری طرف معتبرذرائع کا یہ بھی کہنا ہے کہ پاکستان بھی بھارتی مکاری سے آگاہ ہے اوربھارت نوازقوتوں کی طرف داری کےحوالے سے بہت محتاط ہے ، یہ بھی کہا جارہا ہےکہ پاکستان نے امریکہ اوربرطانیہ پرواضح کردیا ہےکہ اب وہ کشمیریوں پرمذاکرات کے لیے دباونہیں ڈال سکتا کیونکہ یہ کشمیریوں کی تحریک آزادی ہے