لاہور: امریکی قونصل جنرل ویلیم ماکانیولے قومی کرکٹرز سے ملاقات کے لیے لاہور کے قذافی سٹیڈیم پہنچ گئے۔اطلاعات کے مطابق ویلیم ماکانیولے نے قذافی اسٹیڈیم میں بابر اعظم اور شاہین شاہ آفریدی سے ملاقات کی۔ انہوں نے امریکی قونصل جنرل خانے کے آفیشل ٹوئٹر ہینڈل سے ٹویٹ کرتے ہوئے کہا کہ پنجاب کے لوگوں نے مجھے ہمیشہ حیرت زدہ کیا ہے۔ بہترین لوگ اور ثقافت کے ساتھ ساتھ پنجاب میں بہترین کرکٹ بھی کھیلی جاتی ہے۔

امریکی سفارتکار نے کہا کہ شاہین شاہ آفریدی اور بابر اعظم اس وقت اپنی پرفارمنس کے ذریعےعروج پر ہیں۔انہوں نے ویسٹ انڈیز کے خلاف قومی ٹیم کی مجوزہ سیریز کے متعلق کہا کہ بابر اعظم کے بلے سے چھکے لگنے والے ہیں، شاہین شاہ آفریدی ویسٹ انڈیز کے خلاف تیز رفتار باؤلنگ دکھانے والے ہیں۔ میں ویسٹ انڈیز کے دورہ پاکستان کے دوران مزید پش اپس لگانے کے لیے تیار ہوں۔

یاد رہے کہ گزشتہ پی ایس ایل کے دوران ویلیم ماکانیولے کی پش آپ ویڈیو وائرل ہوئی تھی، انہوں نے پی ایس ایل سیزن 7 میں لاہور قلندرز کو سپورٹ کیا تھا۔

ادھرشاہین شاہ آفریدی جن کی بیٹنگ ویڈیوز حال ہی میں سوشل میڈیا پر وائرل ہوئیں تھیں، انہوں نے 45 گیندوں پر نصف سنچری اسکور کر ڈالی، ان کی اننگز میں 5 چوکے اور 2 چھکے شامل تھے۔ویسٹ انڈیز کے خلاف ون ڈے سیریز کیلئے لاہور میں لگایا جانے والا پاکستان کرکٹ ٹیم کا ٹریننگ کیمپ ختم ہوگیا.آخری دن بھی کرکٹرز نے پریکٹس کی، قومی اسکواڈ آج لاہور سے ملتان پہنچ جائے گا۔

قومی کرکٹ ٹیم کے تربیتی کیمپ کے آخری روز بھی ایل سی سی اے گراؤنڈ میں سیناریو بیسڈ میچ کھیلا گیا۔پریکٹس میچ میں ٹیم منیجمنٹ نے بیٹرز اور بولرز کو ٹارگٹ د یے، قومی کرکٹر خوشدل شاہ نے 64 ، عبداللہ شفیق نے 51 ، شاہین شاہ آفریدی نے 50 ،محمد رضوان نے 33، افتخار احمد نے 32 اور محمد وسیم جونیئر نے24 رنز بنائے۔

حسن علی ، شاداب خان اور خوشدل شاہ نے دو، دو کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا، شاہنواز دھانی اور افتخار احمد نے بھی ایک، ایک وکٹ لی۔قومی اسکواڈ اب ملتان پہنچے گا جہاں پہلے ون ڈے کے آغاز سے قبل دو دن مزید پریکٹس کرے گا۔

دوسری جانب مہمان ویسٹ انڈین ٹیم 6 جون کو اسلام آباد پہنچے گی اور خصوصی پرواز کے ذریعے ملتان آئے گی، پاکستان اور ویسٹ انڈیز کے درمیان تین ون ڈے میچوں کی سیریز کا پہلا میچ آٹھ جون کو کھیلا جائے گا۔

سوئی سدرن کےلیےگیس کی قیمت میں44 فیصد اضافے کی منظوری

بھارت میں کورونا نے پھرسراُٹھا لیا

ہمارے ملک میں مداخلت کیوں:کویت نے امریکی سفیرکوطلب کرکےسخت پیغام بھیج دیا

اگست سے پٹرول کی قیمتیں کم ہونےکا امکان:اوپیک نے روس سے مدد مانگ لی

Shares: