پھاٹک پر ویگن پھنسی ہوئی تھی جب تیز رفتار ٹرین ٹکرائی ہے اور ہمارے کافی سارے رشتہ دار فوت ہو گئے، سکھ یاتری کی باغی ٹی وی سے گفتگو

0
28

لاہور:پھاٹک پر ویگن پھنسی ہوئی تھی جب تیز رفتار ٹرین ٹکرائی ہے اور ہمارے کافی سارے رشتہ دار فوت ہو گئے، سکھ یاتری کی باغی ٹی وی سے گفتگو،اطلاعات کےمطابق شیخوپورہ میں ٹرین حادثے میں جان بحق ہونےوالے سکھوں کےایک ترجمان باغی ٹی وی سے بات کرتے ہوئےکی

باغی ٹی وی سے بات کرتے ہوئے ریسکیو 1122 کے اہم ذمہ دار سید مشتاق شاہ نے کہا کہ ان کو اطلاع ملی کہ دن کے سوا ایک بجے تقریبا ہمیں بتایا گیا کہ ایک وین اورٹرین کا آپس میں‌تصادم ہوگیا ہے ،

ڈسٹرک کنٹرولر شیخوپورہ سید مشتاق نے کہا کہ جب ہم وہاں‌ پہچنے تو معلوم ہوا کہ اس حادثے کا ذمہ دار وین والا تھا جس نے پھاٹک کے راستے سے گزرنے کی بجائے کسی اورجگہ سے گزرنے کی کوشش کی تو ترین وین سے آٹکرائی جس کی وجہ سے سے موقع پر19 افراد ہلاک جبکہ 3 افراد بعد میں ہلاک ہوئے یوں تعداد 22 ہوگئی

باغی ٹی وی سے بات کرتے ہوئے سکھ رہنما نے کہا کہ ان کے پاس پشاور سے جند مہمان آئے ہوئے تھے جو واپس جاتے ہوئے جاں بحق ہوگئے

اس سکھ رہنما کا کہنا تھا کہ یہ حادثہ وین ڈرائیورکی غلطی کی وجہ سے پیش آیا جس نے پھاٹک پوائنٹ سے گزرنے کی بجائے ساتھ ہی کسی دوسری جگہ سے پار کرنے کی کوشش کی جو ناکام ہوگئی

 

 

 

اس سکھ رہنما نے کہاکہ ان کو بہت زیادہ جانی نقصان سہنا پڑا ہے ، ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ وہ پاکستانی اداروں کی طرف سے تعاون کے بہت زیادہ مشکورہیں ، ان کا کہنا تھا کہ وہ 1122 اورایسے ہی دیگر اداروں کی طرف سے سروسز فراہم کرنے پربہت زیادہ خوش ہیں‌

Leave a reply