لداخ میں بھارتی فوج کا افسر، ڈرائیور سمیت لاپتہ

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق چین اور بھارت کے مابین لداخ میں سرحدی کشیدگی جاری ہے، ایسے میں خبر آئی ہے کہ لداخ میں بھارتی فوج کا افسر لاپتہ ہو گیا ہے

لداخ میں تعینات بھارتی فوج کا افسر سبحان علی 22 جون سے لاپتہ ہے، یہ افسرچین بھارت سرحد پر بننی والے سڑک کا معائنہ کرنے گیا تھا اور واپس نہیں آیا جس کے بعد اسکے گھر والوں نے بھارتی فوج کو بھی اطلاع دی اور خود بھی تلاش شروع کر دی

بھارتی افسر سبحان علی کی تلاش کے دوران گاڑی 5 ہزار فٹ گہری کھائی سے مل گئی ہے تا ہم سبحان علی ابھی تک نہیں ملے، سبحان علی کے بھائی نے مودی سرکار اور بھارتی فوج سے اپیل کی ہے کہ انکے بھائی کو تلاش کیا جائے،

بھارتی میڈیا کے مطابق بھارتی افسر سبحان علی کا ڈرائیوار لانس نائیک پلویندر سنگھ بھی لاپتہ ہے، اسکے اہلخانہ بھی اسے تلاش کر رہے ہیں،

بھارتی افسر کے لاپتہ ہونے پر بھارتیوں نے سوشل میڈیا پر بھی مودی سرکار سے انکی بازیابی کا مطالبہ کیا ہے

واضح رہے کہ لداخ میں بھارتی فوج کے ہاتھوں چینی فوج کو بری طرح شکست ہوئی، گزشتہ ماہ ایک جھڑپ میں بھارت کے کرنل سمیت 20 فوجی جھڑپ میں ہلاک ہو گئے تھے جس پر مودی سرکار نے خاموشی اختیار کر رکھی ہے، گزشتہ روز مودی نے آرمی چیف کے ہمراہ لداخ کا دورہ کیا اور فوجی اہلکاروں سے خطاب میں کہا کہ بہادری یہ ہے کہ امن کا راستہ اختیار کیا جائے،

دوسری جانب مودی سرکار نے چین کو جواب دینے کی بجائے اپنی عوام کو چینی ایپس پر پابندی کے حوالہ سے لگادیا، بھارت نے 59 چینی ایپس پر پابندی لگا دی ہے جس میں معروف ایپ ٹک ٹاک بھی شامل ہے، اب بھارتی حکومت چینی کمپنیوں کو بھارت میں سڑک پروجیکٹوں اور بہت چھوٹی، چھوٹی اور درمیانے درجے کی صنعتوں سے دور کرنے کی بھی تیاری کر چکی ہے۔ سڑک ٹرانسپورٹ اور شاہراہوں کے وزیر نتن گڈکری کا کہنا تھا کہ حکومت چینی کمپنیوں کو سڑک پروجیکٹوں کا حصہ بننے کی اجازت نہیں دے گی۔ اس میں چین کی کمپنیوں کے ساتھ مشترکہ منصوبے بنانے والی کمپنیاں بھی شامل ہوں گی۔

بھارت کی اپوزیشن جماعتیں لداخ مدعے پر مودی سے سوال کر رہی تھیں لیکن مودی نے کوئی جواب نہیں دیا تھا بلکہ کہا تھا کہ چین نے ہمارے علاقے پر کوئی قبضہ نہین کیا، اپوزیشن جماعتوں نے مودی کو سرینڈر مودی کہا جس کے بعد سوشل میڈیا پر سرینڈر مودی کا ٹرینڈ بھی چلا

چین اور بھارت کے مابین لداخ میں کشیدگی میں اضافہ ہوا ہے، بھارت نے اس بات کو تسلیم کر لیا تھا کہ جھڑپ میں بھارت کے 20 فوجی اہلکار ہلاک ہوئے ہیں،چین نے کچھ بھارتی فوجیوں کو گرفتار بھی کر لیا تھا جنہیں بعد میں رہا کر دیا گیا ، بھارت اگرچہ اس بات کی تردید کر رہا تھا کہ اسکا کوئی فوجی لاپتہ نہیں ہے لیکن اب چین کی جانب سے بھارتی فوجیوں کو رہا کئے جانے کے بعد بھارت کا ایک اور جھوٹ بھی بے نقاب ہو گیا ہے ,باغی ٹی وی کے مطابق تجزیہ کاروں کا کہنا ہے کہ چین کی جانب سے بھارتی فوجیوں کی رہائی سے کشیدگی میں کمی آ سکتی ہے

واضح رہے کہ چین اور بھارت کے مابین سرحدی تصادم جو 5 مئی کو لداخ میں وادی گلوان اور اس کے بعد شمال مشرقی سکم کے علاقے نکولہ میں شروع ہوا تھا اس کے تین دن بعد بھارت اور چین میں شدید تلخی آئی تھی چین نے لداخ میں بھارتی علاقے میں گھس کر بھارتی فوج کر گرفتار کر لیا تھا جنہیں بعد ازاں چھوڑ دیا گیا

سی پیک کے خلاف امریکی سازش کے توڑ کیلئے چین کے پانچ ہزار فوجی بھارت میں گھس گئے

لداخ میں انڈیا اور چین میں سرحدی کشیدگی، سینئر صحافی مبشر لقمان نے کیا دی تجویز

‏یہ وہ لات ہے جو ایک چینی فوجی نے لداخ میں ایک بھارتی فوجی کو تحفہ میں دی

لداخ میں چین کے ہاتھوں شرمناک شکست پر جنرل بخشی نے ایک سائیڈ کی مونچھیں کٹوا دیں

"پلیز گو بیک چائنہ” بھارتی فوج کے ترلے، بینر اٹھا لیے

جنگ کی تیاری کرو، چینی صدر کا فوج کو حکم

چائنہ نے لداخ کے قریب اپنے ایئر بیس کو مزید پھیلانا شروع کر دیا،جنگی طیارے بھی پہنچا دیئے

مودی سرکار کے عزائم پڑوسی ممالک کیلئے خطرہ بن چکے،وزیراعظم عمران خان

پاکستان کو بات بات پر تڑیاں لگانے والا بھارت ، لداخ پر چینی قبضے کے خلاف تاحال منتوں اور ترلوں کی پالیسی پر عمل پیرا

لداخ میں چائنہ سے شرمناک شکست کے بعد "انڈیا” کا نام بدلنے کی انڈین سپریم کورٹ میں درخواست

بریکنگ،لداخ کشیدگی میں اضافہ،چینی جنگی طیارے بھارتی حدود میں گھس گئے،بھارتی فضائیہ بھی الرٹ

بھارت میں مسلمانوں پر تشدد کرنیوالی آر ایس ایس لداخ پر چین کے ساتھ بہادری کے جوہر کیوں نہیں دکھاتی؟

لداخ سرحدی کشیدگی، مذاکرات سے قبل چین نے ایسا کام کیا کہ مودی سرکار کے ہوش اڑ گئے

لداخ کشیدگی ، پیر سے چائنہ نے انڈیا سے اپنے شہری نکالنا شروع کر دئیے

بھارتی فوجیوں نے غیر قانونی طور پر بارڈر کراس کیا ، اس لیے مارے گئے، چین کا بیان

1975 کے بعد آج چین کے ہاتھوں بھارتی فوجی کی ہلاکت ہوئی ، انڈین آرمی دو بجے پریس کانفرنس کرے گی

لداخ میں تین فوجیوں کی ہلاکت پر بھارتی وزیر دفاع کے فوج کے سربراہان کے ساتھ ہنگامی میٹنگ

لگتا ہے چین نے "گھر میں گھس کر ماریں گے” کی جارحانہ عسکری اپروچ کو ہائی جیک کرلیا ،محبوبہ مفتی

ہلاک ہونیوالے بھارتی فوجیوں کی تعداد بہت زیادہ، تاحال ایک بھارتی میجر چینی فوج کے قبضے میں ہے، دفاعی تجزیہ کار کرنل ر اجے شکلا

چینی فوج کے ہاتھوں کرنل سنتوش کی ہلاکت کی خبر سن کر ماں اورچچی بیہوش،ہسپتال منتقل

لداخ،لڑائی کا آغاز کیسے ہوا؟ بغیرایک گولی چلے بھارتی فوج کی درجنوں ہلاکتیں،بھارتی آرمی چیف نے سر پکڑ لیا

بھارتی فوجیوں کی ہلاکت کے بعد مودی کے احمد آباد میں چین کیخلاف مظاہرے، چینی مصنوعات نذرآتش

چینی فوج کے ہاتھو‌ں بھارتی فوجیوں کی ہلاکت،اپوزیشن جماعتوں کے احتجاج کے بعد مودی نے بڑا فیصلہ کر لیا

باغی ٹی وی کا کبوتر بھارتی فوجیوں کو "کٹ” پڑنے کی تصویریں لے آیا

بھارتی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق چین اور بھارت کی فوج کے مابین  کشیدگی جاری ہے،دونوں ممالک نے سرحد کے قریب بھاری تعداد میں اسلحہ،جنگی گاڑیاں پہنچا دی ہیں ، فوجی اڈوں میں فوجیوں کی تعداد میں اضافہ کر دیا ہے

Comments are closed.