راولپنڈی: بیٹے کا بیوی کے کہنے پر ماں پر تشدد،ماں کی بے بسی اوربیٹے کی بے حسی پردنیا ماتم کدہ ،اطلاعات کے مطابق راولپنڈی کے علاقے ڈھوک درزیہ میں بیٹے کا بیوی کے کہنے پر ماں پر تشدد کے واقعہ نے رونگھٹے کھڑے کردیئے ہیں
رپورٹ کے مطابق اس واقعہ میں بیٹے عمران نے بیوی ہمہ کےکہنے پر تشدد کیا۔یہ بھی معلوم ہوا ہے کہ اس دوران ماں کو دھکے دیں کر گھر سے نکال دیا۔
اس حوالے سے سوشل میڈیا پروائرل ہونے والی ویڈیو میں اماں جی کہتے ہیں کہ وہ تو اپنے بیٹے کے تشدد اورطعنوں سے رو رو کے پاگل ہو چکی ہوں
راولپنڈی کے علاقے ڈھوک درزیہ میں بیٹے کا بیوی کے کہنے پر ماں پر تشدد
والدہ اپنی بے بسی بیان کرتے ہوئے روپڑیں pic.twitter.com/HIlVR5GeBx
— Baaghi TV باغی ٹی وی (@BaaghiTV) June 1, 2021
والدہ اپنے نافرمان بیٹے سے اس قدر تنگ ہیں کہ وہ اللہ سے دعا کرتی ہیںکہ اللہ تعالیٰ اسے اب اس دنیا سے اٹھا لیں اب وہ اپنے بیٹے کا غم برداشت نہیں کرسکتیں
اس نافرمان کی والدہ کہتی ہیں کہ میں کونسے خدا کے پاس اپنا دکھ لے کے جاؤں ،ذرائع کے مطابق بوڑھی عورت نے حکومت وقت سے انصاف کا مطالبہ کیا ہے