لاہور: چور بھی کہے چوروں سے ہوشیاررہیئے:چور چوری سے جائے، ہیرا پھیری سے نہ جائے،اطلاعات کے مطابق ن لیگ کی کارنرمیٹنگ ،کنڈے ڈال کربجلی چوری کی گئی مسلم لیگ ن کی کارنر میٹنگ میں چوری کی بجلی کا استعمال کیا گیا، کارنر میٹنگ میں کنڈے ڈال کر بجلی کی سپلائی لی گئی۔

ذرائع کے مطابق لاہور کے علاقے کوہاڑ گاؤں میں مسلم لیگ ن کی کارنر میٹنگ میں بجلی چوری کی گئی اور کنڈے ڈال کر بجلی سپلائی لی گئی، کارنر میٹنگ سے خواجہ سعد رفیق نے خطاب کیا۔

ذرائع کے مطابق کارنر میٹنگ میں بجلی چوری کرکے ساؤنڈ سسٹم کو چلایا گیا، خواجہ سعد رفیق حکومت کو تنقید کا نشانہ بناتے رہے اور انتظامیہ کنڈے ڈال کر بجلی چوری کرتی رہی۔

واضح رہے کہ اس سے قبل بھی الیکشن کے دنوں میں مسلم لیگ ن کے کارکنان کی جانب سے کارنر میٹنگ میں بجلی چوری کرکے قانون کی خلاف ورزی کی جاتی رہی ہے۔

Shares: