30 سال کے بعد سری نگر میں ملٹی پلیکس سینما کی اوپننگ

0
34

جیسا کہ ساری دنیا جانتی ہے کہ مقبوضہ کشمیر کے باسیوں کی روٹین کی زندگی بھارتیوں نے اجیرن بنا رکھی ہے ایسے میں لوگوں کے پاس تفریح کے مواقع نہ ہونا کوئی اچنبے کی بات نہیں لگتی. مقبوضہ کشمیر کے لوگوں کے لئے ایک خوشخبری ہے کہ اب وہاں ملٹی پلیکس سینما کھل رہا ہے.اس خبر کے بعد وادی کے لوگوں میں خوشی کی لہر دوڑ گئی ہے. اور یہ ملٹی پلیکس سنیما سری نگر میں رواں ماہ ہی کھل رہا ہے. قیدو بند کی صعوبوں سے ستائے لوگ سینما گھروں کا رخ کریں گے یا نہیں یہ دیکھنے والی چیز ہے. لیکن وادی میں خوشی کی لہر ضرور دوڑی ہے. بھارتیوں کا ظلم اور ان کی بربریت کی وجہ سے مقبوضہ کشمیر کے سینما گھر لگ بھگ تین دہائیوں سے بند پڑے ہیں لیکن اب ان کے قفل کھلنے والے ہیں. رپورٹس کے مطابق وادی میں 90 کی دہائی سے

پہلے 15 کے قریب سینما گھر تھے جہاں لوگ جاتے تھے.یاد رہے کہ 5اگست 2019 کو بھارتی حکومت نے آئین کی دفعہ 370اور-A 35کو تبدیل کر کے کشمیر کی خصوصی حیثیت ختم کر دی تھی اور کشمیر کو بھارت میں ضم کر لیا جو اقوام متحدہ کی قراردادوں کی بھی صریحا خلاف ورزی تھی ۔ کشمیر میں احتجاج شروع ہوا تو پورے کشمیر کو جیل بنا دیا گیا ۔جھڑپیں شروع ہو گئیں، جو اب تک جاری ہیں ۔مقبوضہ کشمیر کے لوگ مسلسل ذہنی دبائو میں ہیں.

Leave a reply