نوازشریف گیٹ نمبر4کی پیداوار:جوپاکستان کے دشمن ہیں وہ نوازشریف کے دوست ہیں‌:شیخ رشید

0
36

اسلام آباد:نوازشریف گیٹ نمبر4کی پیداوار:جوپاکستان کے دشمن ہیں وہ نوازشریف کے دوست ہیں‌:شیخ رشید نے آج ایسی حقیقت بتادی کہ سننے والے بھی حیران رہ گئے

شیخ رشید نے اس حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ میرا بس چلے توکرپٹ لوگوں کے لیے چین کا قانون لاوَں،میں نوازشریف پارٹی کا کوئی سیاسی مستقبل نہیں دیکھ رہا

شیخ رشیدنے اس موقع پر کہا کہ بلاول کہے کہ کشمیر آرہا ہوں تو اسے کون روک سکتا ہے،انہوں نے کہا کہ میری پارٹی مقبول ترین پارٹی ہے لیکن سیٹ ایک ہی ہے،

شیخ رشید نے کہا کہ پاکستانی فوج اور رینجرز سرحدوں پر ملک کی حفاظت کے لیے موجود ہے،افغانستان کے جو مسائل ہیں وہ افغان قوم کے مسائل ہیں،

شیخ رشید نے کہاکہ مولانا فضل الرحمان کی کارکردگی کشمیر کے معاملے پر ناقص رہی،افغان سفیر کی بیٹی کا کیس اغوا کا کیس نہیں ہے

وفاقی وزیر داخلہ نے کہا کہ پاکستان قدم قدم پر کشمیریوں کی جدوجہد آزادی کے ساتھ ہے،عمران خان کا کشمیر کا کیس دنیا میں اجاگر کرے گا،

شیخ رشید نے کہا کہ مریم نواز کی سیاست کو ان کی زبان تباہ کر دے گی،نوازشریف اب کیوں واویلا کررہےہیں،میں 100فیصد کشمیری ہوں،

شیخ رشید نے کہا کہ نوازشریف واپس آئیں تو فول پروف سیکیورٹی دوں گاان لوگوں نے پہلے ہی ہار کو تسلیم نہ کرنے کی قسم کھائی ہوئی ہے،

شیخ‌رشید نے کہا کہ کل شام 7بجے لال حویلی سے پی ٹی آئی کی جیت کا اعلان کروں گا،شیخ رشید نے یہ کہہ کرحیران کردیا کہ مجھے شک ہے کہ پیپلزپارٹی ان سے ایک آدھ سیٹ زیادہ لےگی

Leave a reply