افغان درالحکومت کابل میں یکے بعد دیگرے تین بم دھماکے، 15 افراد ہلاک

0
81

کابل :افغانستان کے درالحکومت کابل میں یکے بعد دیگرے ہونے والے تین بم دھماکوں کے نتیجے میں کم سے کم 15 افراد ہلاک اور 40 زخمی ہوگئے۔زخمیوں کو فوری طور پر کابل کے ہپستال منتقل کردیا گیا

کابل سے ذرائع کے مطابق پہلا دھماکا صبح کے وقت کابل کے علاقے ماکرورایانِ کوہنا میں ہوا جب وزارت مائنز اینڈ پیٹرولیم کے ملازمین کو لے جانے والی بس میں نصب بم زور دار دھماکے سے پھٹ گیا۔ اس دھماکے کے نتیجے میں 8 افراد ہلاک ہوئے جن میں 5 خواتین اور ایک بچہ بھی شامل ہے۔

نصرت رحیمی ترجمان افغان وزارت داخلہ کےمطابق بس میں دھماکا ہونے کے فوراً بعد اسی علاقے میں ایک موٹر سائیکل سوار خود کش بمبار نے خود کو دھماکے سے اڑا لیا، اس دھماکے کے نتیجے میں 7 افراد ہلاک اور 20 زخمی ہوئے۔

نصرت رحیمی کے مطابق تیسرا دھماکا کابل کے علاقے پی ڈی 9 میں ایک کار میں ہوا۔ اس حملے کی ذمہ داری طالبان نے قبول کی اور کہا کہ انہوں نے غیرملکی فوجیوں کو نشانہ بنایا جس میں غیر ملکی افواج کے 9 اہلکار ہلاک ہوئے اور دو گاڑیاں تباہ ہوئیں تاہم اس دعوے کی حکومت نے تصدیق نہیں کی ہے۔

Leave a reply