نگران وزیر اعلی:تحریک انصاف کی جانب سے تین نام سامنے آ گئے
لاہور:نگران وزیر اعلیٰ پنجاب کے تقرر کیلئے چیئرمین تحریک انصاف عمران خان سے وزیراعلیٰ پنجاب چودھری پرویز الہٰی نے ملاقات کی۔
ملاقات میں ایم این اے حسین الٰہی اور حافظ فرحت عباس بھی اس موقع پر موجود تھے، اس دوران پنجاب کے نگران وزیر اعلیٰ کے تقرر کے لئے نام تجویز کرنے کے معاملے پر تفصلی طور پر مشاورت کی گئی۔عمران خان نے پی ٹی آئی اجلاس میں زیر بحث آنے والے ناموں کے بارے وزیر اعلیٰ پنجاب کو آگاہ کیا اور چودھری پرویز الہٰی سے نگران وزیر اعلیٰ کے نام کیلئے رائے لی گئی۔
الیکشن کمیشن نے سیاسی جماعتوں کےغیر ذمہ دارانہ بیانات کا نوٹس لے لیا
سابق وزیر اعظم عمران خان سے ملاقات کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وزیر اعلیٰ پنجاب چودھری پرویز الہٰی نے کہا ہے کہ نگران وزیر اعلیٰ کیلئے 3 ناموں کے حوالے سے مشاورت ہوئی، اتفاق رائے سے احمد نواز سکھیرا، نصیر خان اور ناصر سعید کھوسہ کے ناموں کا فیصلہ ہوا ہے۔
پنجاب میں عمران خان سےمشورہ کرکے نگراں وزیراعلیٰ کے نام دیں گے:پرویز الٰہی
وزیر اعلیٰ پنجاب نے مزید کہا کہ کل مسلم لیگ (ق) کی پارٹی کا اجلاس ہو گا، ہم نے گورنر کو نام دینے ہیں، گورنر مسلم لیگ (ن) کا ہے وہی نام حمزہ شہباز کو دے دیں گے، عمران خان نے کہا ہے تحریک انصاف میں ضم ہو جائیں، مونس الہٰی کا بھی یہی خیال ہے، ہم پی ٹی آئی کے ساتھ ملیں گے تو دونوں جانب بہتری آئے گی۔پارٹی کے عہدیداروں کی میٹنگ بلائی ہے، سینیٹر کامل علی آغابھی شرکت کریں گے
ن لیگ کا نگراں وزیراعلیٰ پنجاب کیلئے تین ناموں پر غور شروع
آصف زرداری اور شہباز شریف کی ملاقات کے سوال پر جواب میں چودھری پرویز الہٰی نے کہا کہ یہ چلے ہوئے کارتوس ہیں، مسلم لیگ (ن) کا رونا دھونا چل رہا ہے، اب شہباز شریف کو نیند کی گولیاں کھانے سے بھی نیند نہیں آئے گی، عمران خان نے اسمبلیوں کو تحلیل کرنے کا فیصلہ سوچ سمجھ کر کیا ہے، مسلم لیگ والے گھبرائے ہوئے ہیں۔