طب نبویﷺدعاؤں اور دواؤں سے علاج تحریر:تعریف اللہ عفی عنه

0
30

نبی کریمﷺ کاجسموں کا علاج تین طرح کا تھا۰ایک طبعی دواؤں سے جنہیں اجزائے جماداتی وحیوانی سے تعبیر کیا جاتا ہے،دوسرا روحانی اورالہی دعاؤں سے جو کچھ ادعیہ،اذکار اور آیات قرآنیہ میں ہے،اور تیسرا ادویہ کامرکب ہے جو ان دونوں قسموں سے مرکب ہے یعنی داوؤں سے بھی اور دعاؤں سے بھی۰

دعاؤں سے علاج: قرآن شریف سے بڑھ کر کوئی شے اعم وانفع اور اعظم ثناء نازل نہیں ہوئی جیسا کہ ارشاد باری تعالی ہے:

ترجمہ:”اور ہم نے قرآن سے وہ نازل فرمایا جو مسلمانوں کیلئے شفاء ورحمت ہے۰”(سورۃ بنی اسرائیل:آیت۸۱)۰

اب رہا امراض جسمانیہ کیلئے قرآن کریم کا شفا ہونا تو اس وجہ سے ہے کہ اس کی تلاوت کیذریعے برکتیں حاصل کرنا بہت سے امراض وعلاج میں نافع ہے نبی کریمﷺ نے ارشاد فرمایا کہ کسی شحص کو شفاء قرآن پڑھ کر بھی نہ ہو تو اسے حق تعالی کبھی شفاء نہ دے گا۰

حدیث میں ہے کہ فاتحۃ الکتاب ہر مرض کی دوا ہے۰

حضرت علی المرتضی رض کی حدیث میں ہے جو ابن ماجہ میں مرفوعا مروی ہے”خیرالدواءالقرآن”(بہترین علاج قرآن ہے)۰

بدنظری کا علاج:نبی کریمﷺ اس کا علاج معوذتین سے فرماتے۰یعنی ان آیات سے جن میں شرور سے استعاذہ ہے جیسے معوذتین سورۃفاتحہ آیۃ الکرسی وغیرہ علماء کہتے ہیں کہ سب سے اہم واعظم دعا وشفاء سورۃ الفاتحہ ایۃ الکرسی اور معوذتین کا پڑھنا ہے۰

لا حولا ولا قوۃ کاعمل:حضرت ابن عباس رض سے مروی ہے کہ رسول اللہﷺ نے فرمایا جسے غم وافکار گھیرلیں اسے چاہئے کہ لاحولاولاقوۃالاباللہ بکثرت سے پڑھا کرے علماء فرماتے ہیں کہ اس کلمہ کے عمل سے بڑھ کر کوئی چیز مددگار نہیں ہے۰

درد سر کی دعا:حمیدی بروایت یونس بن یعقوب عبداللہ سے درد سر کی دعا نقل کرتے ہیں کہ رسول اللہﷺ درد سر میں اپنے اس ارشاد سے تعوذ فرماتے تھے:”بسم اللہ الکبیر واعوذباللہ العظیم من کل عرق نعار ومن شر حدالنار”

ترجمہ:”حدا کے نام کیساتھ جو بڑا ہے اور میں پناہ چاہتا ہوں اللہ بزرگ کی ہررگ اچھلنے والے کی اور اگ کی گرمی کے نقصان سے۰” 

ہر درد وبلاء کی دعا: حضرت ابان ابن عثمان اپنے والد عثمان رض سے روایت کرتے ہیں کہ میں نے نبی کریمﷺ سے سنا ہے کہ جو کوئی تین مرتبہ شام کے وقت:بسم اللہ الذی لا یضر مع اسمه شیء فی الارض ولا فی السماء وھو السمیع العلیم”تو شام تک اس کو کوئی شے ناگہانی بلا مصیبت نہ پہنچے گی۰(مدارج النبوۃ)۰

دنت کے درد کی دعا:بیہقی عبداللہ بن رواحہ سے نقل کرتے ہیں کہ انہوں نے رسول اللہﷺ سے درد دنت کی شکایت کی۰تو حضورﷺ نے اپنا دست مبارک ان کے رخسار پر جس میں درد تھا رکھ کر سات مرتبہ پڑھا:اللھم اذھب عنه ما یجد وفحشه بدعوۃ نبیک المسکین المبارک عندک”دست اٹھانے سے پہلے اللہ نے ان کے درد کو رفع فرمالیا۰(مدراج النبوۃ)۰

حرام چیز میں شفاء نہیں:سنن میں مروی ہے کہ نبی کریمﷺ سے شراب کو دوا میں ڈالنے کے متعلق دریافت کیا گیا تو اپنے فرمایا مرض ہے علاج نہیں۰(زادالمعاد)

نیز نبی کریمﷺ سے منقول ہے کہ جس نے شراب سے علاج کیا اسے اللہ شفاء نہ دے۰(زادالمعاد)۰

شہد ک تاثیر:حضرت ابو ھریرہ رض فرماتے ہیں کہ نبی کریمﷺ نے فرمایا جو شحص ہر مہینہ تین دفعہ صبح کے وقت چاٹ لے وہ کسی بڑی مصیبت وبلا میں مبتلا نہیں ہوتا۰(ابن ماجہ،مشکوۃ)۰

قرآن وشہد میں شفا:حضرت عبداللہ بن مسعود رض فرماتےہیں کہ نبی کریمﷺ نے فرمایا:کہ دو شھاء دینے والی چیزوں کو اپنے اوپر لازم کرلو (یعنی اس کا استعمال ضرور کیاکرو)ایک شہد دوسرا قرآنشریف(یعنی أیات قرآن)۰(ابن ماجہ ،بیہقی،مشکوۃ)۰

کلونجی کی تاثیر:حضرت ابوھریرہ رض فرماتے ہیں کہ انہوں نے رسول اللہ ﷺ کو فرماتے ہوئے سنا کہ کلونجی سے ہر بیماری کی شفاء ہے مگر موت کی نہیں۰(بخاری،مسلم،مشکوۃ)۰

روغن زیتون:حضرت زید بن ارقم رض فرماتے ہیں کہ رسول اللہﷺ نے ذات الجنب کی بیماری میں روغن زیتون اور ورس (ایک بونی)کی تعریف کی۰(ترمذ,مشکوۃ)۰

دوا میں حرام چیز کی ممانعت:حضور ﷺ نے ارشاد فرمایا ہے کہ تم دوا سے بیماری کا علاج کرو لیکن حرام چیز سے اس بیماری کا علاج نہیں کرو۰(ابوداؤد، مشکوۃشریف)۰

مرگی:نبی کریمﷺ اکثر اوقات آفت زدہ کے کان میں یہ آیت پڑھا کرتے تھے: (افحسبتم انما خلقنکم عبثا وانکم الینا لا ترجعون)اور آیت الکرسی سے بھی اسکا علاج کیا کرتے تھے اور آفت زدہ کو بھی اسکا ورد رکھنے کا حکم دیا کرتے تھے اور معوذتین پڑھنے کو بھی فرمایا کرتی تھے۰(زادالمعاد)۰

‎@Tareef1234

Leave a reply