طبی عملے کی شکایات، این ڈی ایم اے نے بڑا قدم اٹھا لیا
باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق کورونا وائرس کی وبا کے حوالے سے ہسپتالوں کے ڈاکٹروں اور طبی عملہ کے لیے حفاظتی سامان کی چوتھی کھیپ کی ترسیل جاری ہے۔ اس سلسلے میں صوبہ بلوچستان اور گلگت بلتستان کے ہسپتالوں کو بھی سامان روانہ کر دیا گیا ہے
نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی کے ترجمان کے مطابق گلگت بلتستان کو 29 ہزار 98 سرجیکل ماسک اور1 ہزار200 این-95 ماسک ارسال کیے گئے۔بلوچستان کو 38 ہزار 798 سرجیکل ماسک اور 1 ہزار600 این-95 ماسک ارسال کیے گئے۔جی بی کو 5ہزار 469 حفاظتی سوٹ،1680 جوڑے دستانے اور 977 جوڑے جوتے کے کور بھی سامان میں دیئے گئے۔
ترجمان کے مطابق بلوچستان کو 7ہزار 292 حفاظتی سوٹ، 2 ہزار 240 جوڑے دستانے اور 1303 جوڑے جوتے کے کور بھی سامان میں دیئے گئے۔ گلگت بلتستان کے لیے 1257 سرجیکل ٹوپیاں، 606 فیس شیلڈ اور 159حفاظتی عینکیں بھی شامل ہیں۔بلوچستان کے لیے 1676 سرجیکل ٹوپیاں، 808 فیس شیلڈ اور 318 حفاظتی عینکیں بھی شامل ہیں۔1200 سینیٹائزر کی بوتلیں اور 396 ڈاکٹروں کے گاون بھی گلگت بلتستان کے سامان میں شامل ہیں۔ اس کے علاوہ1600 سنیٹائزر کی بوتلیں اور 529 ڈاکٹروں کے گاون بھی بلوچستان کے سامان میں شامل ہیں۔
واضح رہے کہ صوبہ خیبر پختونخوا کو چوتھی کھیپ پہلے ہی بھجوادی گئی ہے جبکہ پنجاب، سندھ اور آزاد کشمیر کے ہسپتالوں کو سامان کی ترسیل کا سلسلہ جاری ہے۔
دوسری جانب این ڈی ایم اے نے ڈاکٹروں اورطبی عملے کی شکایات کے اندراج اورازالہ کیلئے ہاٹ لائن کاآغاز کر دیا،ہاٹ لائن یونیورسل نمبر 157-157-111-051 آپریشن روم میں قائم کی گئی ہے،ڈاکٹراورکورونامریضوں کےعلاج سےمنسلک اسپتال عملہ 24گھنٹے رابطہ کرسکتاہے،
ترجمان این ڈی ایم اے کے مطابق ڈاکٹراورمیڈیکل اسٹاف ذاتی حفاظتی سامان کی عدم دستیابی شکایات درج کراسکتےہیں، چیئرمین این ڈی ایم اے کا کہنا ہے کہ ڈاکٹروں،نرسوں اوردوسرےعملے کےتحفظ کیلئے ہرممکنہ اقدامات کررہاہے،
سعودی ولی عہد کے خلاف بغاوت کے الزام میں شاہی خاندان کے 20 مزید افراد گرفتار
سعودی عرب میں بغاوت ، کون ہوگا اگلا بادشاہ؟ سینئر اینکر پرسن مبشر لقمان نےبتائی اندر کی بات
خلیل الرحمان قمر vs ماروی سرمد | مبشر لقمان بھی میدان میں آگئے۔
واضح رہے کہ لاہور سمیت پنجاب کے کئی ہسپتالوں میں کام کرنے والے طبی عملے میں کرونا وائرس کی تشخیص ہو چکی ہے
پاکستان میں کورونا وائرس سے متاثر ہونے والے طبی اور نیم طبی عملے کی تعداد میں اضافہ دیکھنے میں آیا ہے، طبی اور نیم طبی عملے کے 180 افراد کورونا وائرس سے متاثر ہیں،ملک کے مختلف اسپتالوں کے 60 سے زیادہ پیرامیڈیکس اور دیگر عملہ کورونا سے متاثر ہوگیا،ملک بھر میں اس وقت 30 نرسز میں کورونا وائرس کی تشخیص ہوئی ہے،
پاکستان بھر میں اس وقت 90 ڈاکٹر کورونا وائرس سے متاثر ہیں،پاکستان میں گزشتہ 2 مہینوں میں ایک نرس اور 7 ڈاکٹر کورونا وائرس کے باعث انتقال کرچکے ہیں
واضح رہے کہ حکومت کی جانب سے طبی عملے کا مناسب حفاظتی سامان نہ دینے کی وجہ سے پنجاب کے کئی ڈاکٹرز میں کرونا وائرس کی تشخیص ہو چکی ہے، صرف لاہور میں دل کے ہسپتال پی آئی سی میں 3 ڈاکٹروں سمیت طبی عملے کے 12 افراد میں کرونا کی تشخیص ہو چکی ہے، ملتان کے نشتر ہسپتال میں کم از کم طبی عملے کے 25 افراد میں کرونا کی تشخیص ہوئی ہے